اسلام آباد میٹرو بس اسٹیشن سے لاش ملنے کا معاملہ، باپ نے بیٹی کو قتل کرنے کی وجہ بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد افضال احمد کوثر نے کہا ہے کہ میٹرو سٹیشن ملنے والی بچی کی لاش کا معمہ حل ہو چکا ہے ،بچی کے والد نے قتل کا اعتراف کرلیا ہے،بچی سے زیادتی کی تصدیق ڈی این اے رپورٹ کے بعد ہوگی ۔ ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 12سالہ بچی کی لاش میٹرو اسٹیشن کے واش روم سے ملی،تحقیقات کے دوران پہلا مرحلہ بچی کے لواحقین تک پہنچنا اور شناخت کرنا تھا ،پولیس کو ابتدا میں ہی بچی کے باپ پر شک تھا کہ وہ اس قتل میں شامل ہے،بچی کے والد تک سوشل میڈیا کے ذریعے پہنچنے میں مدد ملی ،ہم نے جب تفتیش کی اور والد کو اعتماد میں لیا تو انہوں نے آخر میں بتا دیا اور ملزم نے بچی کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔

باپ نے بتایا کہ وہی مجرم ہے اور اسی نے اپنی بیٹی کو قتل کیا ہے۔ افضال کوثر نے کہاکہ اس کی جانب سے کافی صفائیاں بھی دی گئیں،تاہم بچی سے زیادتی کی تصدیق ڈی این اے رپورٹ کے بعد ہوگی۔ملزم نعیم بتایا کہ بچی اس پر بوجھ تھی ،کچھ باتیں اس نے ایسی بتائیں جو میں یہاں بتا سکتا ،ملزم کا قتل کا کوئی جواز قابل قبول نہیں۔انہوں نے کہاکہ پولیس میں بہتری کی ضرورت ہر وقت رہتی ہے،ہمیں اسمارٹ، پولیسنگ کی طرف جانا یے اور جارہے ہیں،مستقل ناکے سے زیادہ اسنیپ چینک ضروری یے اس کا دورانیہ بڑھانا چاہئیے،یونیورسٹیوں کے بچوں کو انٹرن کے طور پر تھانوں میں لائیں گے،اس سے پولیس سسٹم میں بہتری لائیں گے،سیف سٹی کیمرے اسلام آباد کو 30فیصد کور کرتے ہیں سارے اسلام آباد کو نہیں۔
واضح رہے کہ بچی کی لاش ایک ہفتہ قبل اسلام آباد میں بلاک جی-11 کے غیر فعال میٹرو بس اسٹیشن سے ملی تھی۔ واقعہ کی اطلاع راہ گیر کی جانب سے تھانہ رمنا پولیس کو دی گئی۔ پولیس نے بچی کی گمشدگی کے مقدمے کے شُبے میں دارالحکومت کے تمام تھانوں کا ریکارڈ بھی چیک کیا۔ بعد ازاں بچی کے اندھے قتل کا مقدمہ درج کر کے میٹرو اسٹیشن کے دو سکیورٹی گارڈز کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔
لاش برآمدگی کے بعد پمز اسپتال کے 3 رکنی میڈیکل بورڈ نے پوسٹ مارٹم مکمل کیا۔ پوسٹ مارٹم میں بچی سے زیادتی ثابت ہوئی ، بچی کی موت دم گھٹنے سے ہوئی ،جسم پر زخم اور خراشیں بھی تھیں۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد پمز اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے بچی کا فرانزک ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا ، سیمپلز پنجاب سائنس فرانزک ایجنسی بھجوائے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جس اسٹیشن سے بچی کی لاش برآمد ہوئی اُس میٹرو بس کا یہ روٹ فی الحال فعال نہیں ہے اور یہاں تعمیراتی کام بھی جاری ہے۔

Recent Posts

نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز…

9 mins ago

تحریک انصاف کے 4 بڑے مطالبات کیا ہیں ۔۔۔؟ اسد قیصر نے تفصیلات بتا دیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…

6 hours ago

میں پارٹی کے عہدے سے مستعفی ہوا ہوں، زین قریشی کا بیان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…

6 hours ago

لاہور ایئر پورٹ سے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام آئس ہیروئن برآمد

لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…

8 hours ago

بیوی کو بوسہ دینے کی ویڈیو پر فیصل قریشی کو سوشل میڈ یا صارفین کی تنقید کا سامنا

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…

8 hours ago

محمد رضوان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…

8 hours ago