پٹرول بحران ، انکوائری رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آ گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی کابینہ اجلاس میں پٹرول کی مصنوعی قلت سے متعلق انکوائری رپورٹ پیش کر دی گئی ہے۔جیو ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کابینہ کو اس حوالے سے بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ 5 ارب 52 کروڑ روپے کے تیل کی ناجائز ذخیرہ اندوزی کی گئی۔انکوائری رپورٹ کی بنیاد پر 2 ہزار سے زیادہ غیر قانونی پٹرول پمپ سیل کیے گئے جب کہ اوگرا نے غیر قانونی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو لائسنس کا اجرا روک دیا۔
انکوائری کے تحت 2 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئیں جب کہ ایک کمپنی کے سی ای او کو گرفتار کیا گیا ہے۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پٹرول کی مصنوعی قلت کے معاملے میں اوگرا اور وزارت پٹرولیم کے سینئر افسران کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ذخیرہ اندوزی میں ملوث آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے 1 ارب روپے کے اثاثے منجمد ہوئے ہیں جب کہ 7 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے خلاف زیر التوا مقدمات کے بعد قانونی چارہ جوئی ہو گی۔

واضح رہے کہ پٹرولیم بحران پر کارروائی کرتے ہوئے اوگرا اور وزارت توانائی کے افسران سمیت پانچ افراد کو گرفتار کیا تھا۔ملزمان پر غیرقانونی پٹرولیم مارکیٹنگ لائسنس،ناجائز پٹرولیم امپورٹ کوٹہ اور غیرقانونی پٹرولیم امپورٹس کی خرید و فروخت سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام عائد تھا۔ وفاقی حکومت کے احکامات پر پٹرولیم بحران کی انکوائری کے بعد ایف آئی اے لاہور نے فوسل انرجی اور عاسکر آئل پر مقدمات درج کیے تھے۔
ایف آئی اے نے سی ای او فوسل انرجی ندیم بٹ،اوگرا کے ممبر گیس عامر نسیم،ممبر آئل عبداللہ ملک،اور وزارت توانائی و پٹرولیم کے ڈی جی ایل شفیع اللہ آفریدی،اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئل عمران ابڑو کو گرفتار کیا۔ان اوگرا کے افسران نے غیرقانونی پٹرولیم مارکیٹنگ لائسنس جاری کیے۔وزارت توانائی و پٹرولیم ڈویژن کے افسران نے ناجائز پٹرولیم امپورٹ کوٹہ جاری کیا۔پٹرولیم مارکیٹنگ کمپنیز نے اوگرا کی آشیر آباد سے منظور شدہ پٹرول پمپس سے زیادہ غیر قانونی پٹرول پمپ کا ملک میں جال بچھایا تھا۔

Recent Posts

تحریک انصاف کے 4 بڑے مطالبات کیا ہیں ۔۔۔؟ اسد قیصر نے تفصیلات بتا دیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…

3 hours ago

میں پارٹی کے عہدے سے مستعفی ہوا ہوں، زین قریشی کا بیان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…

4 hours ago

لاہور ایئر پورٹ سے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام آئس ہیروئن برآمد

لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…

5 hours ago

بیوی کو بوسہ دینے کی ویڈیو پر فیصل قریشی کو سوشل میڈ یا صارفین کی تنقید کا سامنا

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…

5 hours ago

محمد رضوان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…

5 hours ago

وزیر اعلیٰ کا مظفر آباد میں مسافر وین حادثے پر اظہار افسوس

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…

5 hours ago