ایک ارب ڈالر کا حصول ٗ حکومت کا موٹروے کے اہم ترین حصے کو گروی رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت نے 1 ارب ڈالرز کے حصول کیلئے اسلامی سکوک بونڈ کے اجرا کا فیصلہ کیا ہے۔ آئندہ پیر کو سکوک بونڈ جاری ہونے کا امکان ہے، جس کے لیے ایم۔1 کا اسلام آباد سے چکوال تک کا حصہ بطور ضمانت رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ روزنامہ جنگ میں مہتاب حیدر کی خبر کے مطابق، آئی ایم ایف سے اسٹاف سطح کے معاہدے کے تناظر میں حکومت نے اسلامی سکوک بونڈ کے اجرا کا فیصلہ کیا ہے، جس کے ذریعے 1 ارب ڈالرز حاصل کیے جائیں گے جب کہ اس کے لیے موٹر وے (ایم۔1) کے

ایک حصے کو بطور ضمانت رکھا جائے گا۔ ایک اعلیٰ عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ حکومت ممکنہ طور پر آئندہ ہفتے سکوک بونڈ جاری کرسکتی ہے کیوں کہ وفاقی کابینہ پہلے ہی اس ٹرانزیکشن کے حصول کے لیے منظوری اور ٹیکس استثنا دے چکی ہے۔ عہدیدار کا کہنا تھا کہ وزارت خزانہ متعلقہ حلقوں سے این او سی لے رہی تھی اور توقع ہے کہ 1 ارب ڈالر کے حصول کے لیے آئندہ پیر کو سکوک بونڈ جاری کردیئے جائیں۔ پاکستان پہلے ہی 13 اکتوبر، 2021 کو پچھلے سکوک بونڈ کی پانچ سالہ مدت پوری ہونے پر 1 ارب ڈالرز کی ادائیگی کرچکا ہے، اس بونڈ کا اجرا 2016 میں ن لیگ کے دور حکومت میں کیا گیا تھا۔ اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ جلد نئے سکوک بونڈ جاری کیے جائیں۔ ایک اعلیٰ عہدیدار کا کہنا تھا کہ حکومت نے سکوک بونڈ کے اجرا میں بطور ضمانت ایم۔1 کا اسلام آباد سے چکوال تک کا حصہ بطور ضمانت رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں بس کچھ متعلقہ محکموں سے این او سی کا حصول باقی ہے۔ اس حوالے سے وزارت خزانہ پہلے ہی وزارت ہوا بازی اور وزارت مواصلات سے این او سی لے چکا ہے۔

Recent Posts

تحریک انصاف کے 4 بڑے مطالبات کیا ہیں ۔۔۔؟ اسد قیصر نے تفصیلات بتا دیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…

3 hours ago

میں پارٹی کے عہدے سے مستعفی ہوا ہوں، زین قریشی کا بیان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…

4 hours ago

لاہور ایئر پورٹ سے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام آئس ہیروئن برآمد

لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…

5 hours ago

بیوی کو بوسہ دینے کی ویڈیو پر فیصل قریشی کو سوشل میڈ یا صارفین کی تنقید کا سامنا

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…

5 hours ago

محمد رضوان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…

5 hours ago

وزیر اعلیٰ کا مظفر آباد میں مسافر وین حادثے پر اظہار افسوس

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…

5 hours ago