متحدہ عرب امارات نے 500 درہم مالیت کا چاندی کا سکہ جاری کردیا

ابو ظہبی (قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات کے قومی دن کی تقریبات کے سلسلے میں 500 درہم مالیت کا چاندی کا سکہ جاری کردیا گیا . اماراتی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کا 50 واں قومی دن بالکل قریب ہے اور اس کو منانے کی تیاریاں بھی زوروں پر ہیں، آپ جانتے ہیں کہ اس حیرت انگیز موقع کے لیے تقریبات بڑی ہونے والی ہیں، اسی حوالے سے متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک نے بھی کچھ خاص اعلان کیا ہے .

بتایا گیا ہے کہ بینک نے ملک کے 50 ویں قومی دن کے موقع پر چاندی کا ایک سکہ جاری کیا ہے ، اس سکے پر صدارتی امور کی وزارت کا نام درج ہے جب کہ سکے کے بارے میں مزید تفصیلات درج ذیل ہیں: 1. نئے چاندی کے سکوں کی قیمت 500 درہم ہے . 2. سکے کا وزن 250 گرام ہے . 3. سامنے کی طرف سکے پر قصر الوطن کی تصویر کے ساتھ عربی اور انگریزی میں صدارتی امور کی وزارت کا نام اور ریاستی نشان ہے . 4. پچھلے حصے پر متحدہ عرب امارات کے 50 ویں سال کا لوگو اور 500 درہم کی قیمت کے ساتھ عربی اور انگریزی میں متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک کا نام ہے . 5. یہ سکہ مرکزی بینک کے ہیڈ کوارٹر اور اس کی شاخوں میں فروخت کے لیے دستیاب نہیں ہوگا . 6. سکے کو متحدہ عرب امارات کی گولڈن جوبلی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر لانچ کیا گیا ہے . . .

متعلقہ خبریں