جہاز میں کچرا پھیل جانے پر ڈیپ کلیننگ کروانا پڑی . ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ جہاز کی صفائی میں وقت لگنے کی وجہ سے پرواز کی لندن سے واپسی میں تاخیر ہوئی . سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر پرواز پی کے 9785 کی ہیں . پی آئی اے کی چارٹرڈ پرواز پی کے 9785 اسلام آباد سے لندن گئی اور واپس آئی، پرواز کے لندن پہنچنے اور واپس آنے پر دونوں بار جہاز میں گندگی تھی . مسافر عمومی طور پر غیر ملکی ائیر لائنز پر احتیاط سے کام لیتے ہیں، لیکن پی آئی اے کی پرواز میں ایسا نہیں ہوا . پی آئی اے حکام نے مسافروں سے درخواست کی کہ دوران سفر صفائی کا خاص خیال رکھیں . قبل ازیں پی آئی اے کے جہاز کی کھڑکی پر لکھے نمبرز کی تصاویر بھی وائرل ہوئی تھیں . صحافی و کالم نگار علی معین نوازش نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پی آئی اے کی کھڑکی کی ایک تصویر پوسٹ کی جس پر کوئی مسافر اپنے دو نمبر لکھ کر چلا گیا تھا . علی معین نوازش کا کہنا تھا کہ ہم پی آئی اے سے بہتری کی کیا امید رکھیں جب اس کے مسافر ہی ایسے ہیں .
علی معین نوازش نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک واٹس ایپ سکرین شوٹ شئیر کیا . جس میں جب جہاز کی کھڑی پر اپنا نمبر لکھ کر جانے والے شخص سے کسی انجان شخص نے رابطہ کیا اور کہا کہ میں پی آئی میں صفائی کرنے والے عملے کا انچارج ہوں . آپ نے جہاز کی کھڑکی پر اپنا نمبر درج کر دیا ہے . یہ کوئی سکول کی بس یا ڈیسک نہیں ہے ہم آپ کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے . اور آپ کو 15ہزار روپے جرمانہ بھی ادا کرنا پڑ سکتا ہے . یہ پیغام ملنے کے بعد کھڑکی پر نمبر لکھنے والے کو کوئی ندامت نہ ہوئی اور نہ ہی اس نے معذرت کی اور جواب دیا کہ بھائی یہ میرے کسی دوست نے تفریح کے طور پر لکھ دیا ہے . آپ مجھ سے ہزار، پندرہ سو لے کر اسے پانی سے صاف کر دو . . .Someone whatsapped the person who wrote this number. I took this picture yesterday! :D pic.twitter.com/sCI2t51Lxh
— Ali Moeen Nawazish (@am_nawazish) April 30, 2018