مسافروں نے پی آئی اے کے طیاروں کو کچرے کا ڈبہ بنا دیا

کراچی (قدرت روزنامہ)مسافروں نے قومی ائیر لائن پی آئی کے طیاروں کو کچرے کا ڈبہ بنا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق مسافروں کی جانب سے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کے طیارے کو کچرے کا ڈبہ بنادیا گیا۔ جہاز میں کچرا پھیل جانے پر ڈیپ کلیننگ کروانا پڑی۔ ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ جہاز کی صفائی میں وقت لگنے کی وجہ سے پرواز کی لندن سے واپسی میں تاخیر ہوئی ۔
سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر پرواز پی کے 9785 کی ہیں۔ پی آئی اے کی چارٹرڈ پرواز پی کے 9785 اسلام آباد سے لندن گئی اور واپس آئی، پرواز کے لندن پہنچنے اور واپس آنے پر دونوں بار جہاز میں گندگی تھی۔ مسافر عمومی طور پر غیر ملکی ائیر لائنز پر احتیاط سے کام لیتے ہیں، لیکن پی آئی اے کی پرواز میں ایسا نہیں ہوا۔

پی آئی اے حکام نے مسافروں سے درخواست کی کہ دوران سفر صفائی کا خاص خیال رکھیں ۔

قبل ازیں پی آئی اے کے جہاز کی کھڑکی پر لکھے نمبرز کی تصاویر بھی وائرل ہوئی تھیں۔ صحافی و کالم نگار علی معین نوازش نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پی آئی اے کی کھڑکی کی ایک تصویر پوسٹ کی جس پر کوئی مسافر اپنے دو نمبر لکھ کر چلا گیا تھا۔علی معین نوازش کا کہنا تھا کہ ہم پی آئی اے سے بہتری کی کیا امید رکھیں جب اس کے مسافر ہی ایسے ہیں۔

علی معین نوازش نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک واٹس ایپ سکرین شوٹ شئیر کیا۔
جس میں جب جہاز کی کھڑی پر اپنا نمبر لکھ کر جانے والے شخص سے کسی انجان شخص نے رابطہ کیا اور کہا کہ میں پی آئی میں صفائی کرنے والے عملے کا انچارج ہوں۔آپ نے جہاز کی کھڑکی پر اپنا نمبر درج کر دیا ہے۔یہ کوئی سکول کی بس یا ڈیسک نہیں ہے ہم آپ کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔اور آپ کو 15ہزار روپے جرمانہ بھی ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔یہ پیغام ملنے کے بعد کھڑکی پر نمبر لکھنے والے کو کوئی ندامت نہ ہوئی اور نہ ہی اس نے معذرت کی اور جواب دیا کہ بھائی یہ میرے کسی دوست نے تفریح کے طور پر لکھ دیا ہے۔آپ مجھ سے ہزار، پندرہ سو لے کر اسے پانی سے صاف کر دو۔

Recent Posts

پولیس ریاست مخالف پروپیگنڈا مہم چلانے والے سوشل میڈیا نیٹ ورک تک پہنچنے میں کامیاب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حکومت اور ریاستی اداروں…

8 mins ago

آئی ایم ایف نے 37 ماہ کے لیے7 ارب ڈالر کے توسیعی پیکیج کی منظوری دیدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے ایگزیکٹو بورڈ نے 2024 آرٹیکل…

16 mins ago

بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل سے کارکنوں کے نام پیغام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئر مین عمران خان نے اڈیالہ…

25 mins ago

اقوام متحدہ میں وزیراعظم کی تقریر 75 سال کی بہترین تقریروں میں سے ایک تھی، دانیال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ یروشیلم…

38 mins ago

قاتلہ ماں، بیٹی کی راہ کی رکاوٹ بن گئی، سرکاری دستاویز کا معاملہ الجھ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اورنگی ٹاون کی طالبہ کے شناختی کارڈ کے اجرا کا معاملہ، متاثرہ…

51 mins ago

آئی ایم ایف کا قرض پروگرام پر مکمل عملدرآمد اور ٹیکس نیٹ وسیع کرنے پر زور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان…

1 hour ago