بال مضبوط بنانے کیلئے کن غذاؤں کا استعمال کریں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لمبے گھنے اور چمکدار بال کِسے نہیں پسند اور جب موسم سرما آتا ہے تو بالوں کا جھڑنا، گنج پن ہر دوسرے انسان کا مسئلہ بن جاتا ہے، بالوں کے جھڑنے سے بچاؤ کے لیے مطلوب غذائیت سے بھرپور غذاؤں کے استعمال سے اس شکایت سے جان چھڑائی جا سکتی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق غذائیت کی کمی، ذہنی دباؤ، غیر متوازن ہارمونز، ماحولیاتی آلودگی، کیمیکل سے لبریز مصنوعات کا استعمال اور بڑھتی عمر کے سبب بال جھڑ سکتے ہیں جبکہ جھڑتے بالوں کو روکنے کے لیے مزید کیمیکل مصنوعات کے استعمال کے بجائے غذا میں مثبت تبدیلیاں لا کر بالوں کو جھڑنے سے بچایا جا سکتا ہے ۔

ماہرین امراض برائے بال، ناخن جِلد کے مطابق ہماری مثبت غذا کا بالوں کی صحت پر 90 فیصد اثر پڑتا ہے جبکہ بالوں کی دیکھ بھال یا اِن پر مصنوعات کے استعمال کا صرف 10 فیصد ہی رزلٹ آ تا ہے، بالوں کو جھڑنے سے بچانے اور گھنے بنانے کے لیے درکار اور مفید غذائیں درج زیل ہیں۔

دالیں، پھلیاں اور سبزیاں

دالوں، پھلیوں اور سبزیوں کا استعمال انسانی صحت کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے، دالوں اور پھلیوں میں پروٹین پایا جاتا ہے جس کے سبب بے جان اور مرجھائے ہوئے بالوں کو نئی زندگی ملتی ہے۔

دن میں کم از کم کسی ایک دال، پھلی یا پھر ہرے پتے والی سبزیاں جیسے کہ پالک، بند گوبھی اور کڑی پتے کا استعمال لازمی کریں، اِن کا سوپ بنا کر بھی پیا جا سکتا ہے۔

شکر کندی

شکر کندی بیٹا کیروٹین ، وٹامن اے حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے، روکھے بے جان بالوں کے لیے شکر کندی کا استعمال نہایت مفید ہے، موسم سرما کے دوران شکر کندی کا استعمال اپنی غذا میں لازمی کریں۔

انڈوں کا استعمال

انڈے بھی پروٹین اور اومیگا تھری، گڈ فیٹ حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے، انڈوں کا استعمال بالوں کو لمبا اور نئے بالوں کے نکلنے کا سبب بنتا ہے، انڈوں میں بائیوٹین، سیلینیم، زنک کی مقدار بھی پائی جاتی ہے، انڈوں کا استعال اپنی غذا میں روزانہ کی بنیاد پر کرنا چاہیے ۔

پھلوں کا بالوں کی صحت میں کردار

غذائی ماہرین کے مطابق آملہ، نارنجی اور لیموں وٹامن سی سے بھر پور ہے، آملے کا استعمال بالوں کو جھڑنے، سفید ہونے سے روکتا ہے جبکہ اس کی اینٹی بیکٹیرل خصوصیات بالوں کو خشکی اور بالوں کی جڑوں کو کئی بیماریوں سے بچاتی ہیں۔

لیموں بھی وٹامن سی حاصل کرنے کے لیے مفید ہے، ایک گلاس لیموں پانی پینے سے وٹامن سی کی وافر مقدار حاصل ہوتی ہے جو دماغ کی باریک شریانوں کو بالوں سے جوڑتی ہے اور بالوں کو تیزی سے بڑھنے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔

نارنجی میں بھی وٹامن سی کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے۔

خشک میوہ جات

ماہرین کے مطابق بادام اور اخروٹ میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈ پائے جاتے ہیں جو بالوں کی نشوونما کے لیے انتہائی مفید ہے، یہ کمزور اور پتلے بالوں کو مضبوط اور گھنا کرنے میں آسانی پیدا کرتا ہے۔

اس کے علاوہ السی کے بیج میں بھی اومیگا 3 فیٹی ایسڈ پایا جاتا ہے جس کا استعمال بالوں کی مضبوطی اور چمک کے لیے نہایت مفید ہے۔

Recent Posts

مصر: سالانہ 1 ارب روپے تنخواہ، بھر بھی کوئی ملازمت کا خواہشمند نہیں، آخر کیوں؟

مصر (قدرت روزنامہ)سالانہ کروڑوں روپے کی پُرکشش تنخواہ اور باس کی ٹینشن سے نجات، ایسی…

5 mins ago

پنجاب حکومت کی خسارے کی خبروں کی تردید

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی پہلی…

12 mins ago

190ملین پاؤنڈ ریفرنس؛ بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور،سماعت 18نومبر تک ملتوی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)احتساب عدالت نے 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی حاضری سے…

14 mins ago

کراچی سے چوری کی موٹرسائیکلیں حب میں بیچنے والے ملزمان گرفتار

کراچی (قدرت روزنامہ)اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) نے کراچی کے علاقے کیماڑی…

21 mins ago

ان حکمرانوں سے جو کام لینا تھا وہ لے لیا گیا ہے: شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ان حکمرانوں…

31 mins ago

کنونشن سینٹر کا نجی استعمال، آئینی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف کیس نمٹا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کورٹ کے آئینی بینچ نے کنونشن سینٹر کے نجی استعمال پر پاکستان…

58 mins ago