جلسے جلوس کرنا ان کا حق ہے . میرا نہیں خیال کہ اپوزیشن میں سے کوئی بھی اسمبلیوں سے استعفے دے گا . ہم نے ان کو پہلے بچایا تھا، آصف زرداری نے کہا کہ پارلیمنٹ کے فورم نہ چھوڑیں . انہوں نے کہا کہ ای وی ایم سے متعلق پیپلز پارٹی، ن لیگ اور جے یو آئی ف کا ایک ہی نقطہ نظر ہے . آڈیو ٹیپ اور رانا شمیم کے بیان حلقی کا تو بھانڈا پھوٹ چکا ہے . انہوں نے کہا کہ اگر یہ بیان حلفی جھوٹا نکلا تو رانا شمیم کو سزا ہو گی، اگر ٹیپ جھوٹی نکلی تو پھر احمد نورانی کو سزا ہو گی . قبل ازیں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کی آڈیو ٹیپ کو ایک سازش قرار دے دی . اعتزاز احسن نے دعویٰ کیا کہ سابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار سے منسوب آڈیو شریف خاندان نے جاری کروائی . انہوں نے کہا کہ یہ ایک چال تھی جسے ایکسپوز کرنا ایک بڑا کمال ہے . اس قسم کا فراڈ اور جعلسازی میری سوچ سے بھی آگے ہے . ثاقب نثار کے الفاظ جن کا شریف خاندان سے کوئی تعلق نہیں ہے اور جس میں جُرم کا کوئی شائبہ بھی نہیں ہے، وہ الفاظ نکال نکال کر انہوں نے پہلے لکھ کر محنت کی ہے، تقریروں کے ریکارڈ سے یہ سب چلایا گیا . عدالتیں ان کا لحاظ کر جاتی ہیں . انہوں نے کہا کہ جب ایسی چیز میں ٹیمپرنگ آ جائے تو پھر جج بھی سہارا نہیں دے سکیں گے . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ اپوزیشن میں سے کوئی بھی اسمبلیوں سے استعفے نہیں دے گا . 92 نیوز کی رپورٹ کے مطابق ماہر قانون دان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم پیپلز پارٹی کے بغیر کامیاب ہو سکتی ہے تو زور آزمانے سے کوئی نہیں روک سکتا .
متعلقہ خبریں