ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور برفباری ۔۔ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھار پیش گوئی کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آج بدھ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم بدستورخشک اور سردرہے گا . تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں میں اسموگ / ہلکی دھندچھائی رہے گی .

شمالی علاقہ جات میں مطلع ابر آلود رہے گا . تا ہم بعض مقامات پر شام/رات کے دوران ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے . محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم بدستورخشک اور سردرہے گا . تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں میں اسموگ / ہلکی دھندچھائی رہے گی . شمالی علاقہ جات میں مطلع ابر آلود رہے گا . تا ہم بعض مقامات پر شام/رات کے دوران ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے . گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورسرد رہا . آج ر یکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: لہہ منفی 09 ، اسکردو منفی05 ، استور،گوپس،زیارت منفی03،کالام منفی 02، اننت ناگ، ہنزہ اورگلگت میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا . . .

متعلقہ خبریں