شوگرملز نے چینی کے نئے سرکاری ایکس ملز ریٹ ماننے سے انکارکر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آل پاکستان شوگرملزایسوسی ایشن نے چینی کے نئے سرکاری ایکس ملز ریٹ 70 روپے فی کلو ماننے سے انکار کردیا۔آل پاکستان شوگر ملزایسوسی ایشن کے چیئرمین اسکندر خان کے مطابق حکومتی فیصلہ درست نہیں، چینی اس نرخ پرسیل نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ اس وقت ایکس ملز ریٹ 14 روپے ٹیکس کے بعد 95 روپے ہے اور یہ فیصلہ شوگر انڈسٹری اورکسانوں کیخلاف سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے مقرر کردہ ریٹ پر ملز دیوالیہ ہوجائیں گی، حکومت یہ فیصلہ تب کرتی اگر ذخیرہ اندوزی ہو رہی ہوتی، یہ ممکن نہیں کہ مہنگے

گنے سے بنی چینی سستی فروحت کریں۔اسکندر خان نے کہا کہ فیصلہ ایس ای سی پی اور آئین کی آزادنہ تجارت کی شق کیخلاف ورزی ہے۔ دوسری جانب فیلنگ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مرکزی صدر را ؤعابد علی واجد نے کہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کے سامنے مکمل طور پر سرنگوں ہو چکی ہے،بے حس اور بے رحم حکمرانوں کے عوام کش اقدامات سے پاکستانی عوام کی زندگیاں اجیرن ہو گئی ہیں، مو جودہ حالا ت میں غریب عوام کو دو وقت کی روٹی کھانا بھی مشکل کر دیا گیا۔ اپنے جار ی بیان میں انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت میں شامل سابقہ حکومتوں وپارٹیوں کے وہ سارے لوگ شامل ہیں جنہوں نے لوٹ مار وبدعنوانی کے ریکارڈ تھوڑے تھے مگر اب اس حکومت میں وہ صاف ستھرے اور دیانت دار بن گئے ہیں جو لمحہ فکریہ ہے لوٹ مار خواہ اپنے کریں یا پرائے اس سے ہر صورت سزاملنی چاہیے مگر حکمرانوں کو اپنی پارٹیوں اور حکومت میں شامل لوگوں کی بدعنوانی نظر نہیں آتی یا اس پر آنکھیں بندکیے رکھی ہے جو عوام اورملک واداروں کیساتھ زیادتی ہے۔ انہو ں نے کہاکہ پٹرول،بجلی،گیس،خوردنی تین،چینی،و دیگر اشیا کی قیمتیں بڑھنے کا اشارہ ہے کہ ملک کی معیشت زمین بوس ہو چکی ہے۔تحریک انصا ف حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کرے اورغر یب عوام کو زندہ دفنانے والی پا لیسو ں کو ترک کرے۔

Recent Posts

6امیدواروں نے پی ٹی آئی کا سرٹیفکیٹ دیا لیکن آزادامیدوار کیسے قرار پائے،جسٹس یحییٰ آفریدی نے اہم سوال اٹھا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں جسٹس یحییٰ آفریدی نے…

1 min ago

میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا، کنٹرولر بلوچستان بورڈ

امیدوار اپنا رزلٹ بورڈ آفس کی ویب سائٹ www.bbiseqta.edu.pk پر چیک کرسکتے ہیں، عابدہ کاکڑ…

4 mins ago

ماہرہ خان کو سوشل میڈیا پر بولڈ تصاویر اپ لوڈ کرنا مہنگا پڑ گیا

روم (قدرت روزنامہ ) پاکستان کی معروف اداکار ہ ماہرہ خان آج کل اٹلی میں…

4 mins ago

بانی پی ٹی آئی نے پارٹی چھوڑ جانے والے رہنماوں کی واپسی کو روک دیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے پارٹی چھوڑ جانے والے رہنماوں…

23 mins ago

انسداد دہشتگردی عدالت کا عمران خان کیخلاف مقدمات کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا عندیہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بانی پی ٹی…

33 mins ago

ایڈوانس ٹیکس واپس نہ ہوا تو 5 جولائی کو پورا ملک بند کردیں گے، پیٹرولیم ڈیلرز

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ایڈوانس ٹیکس واپس نہ…

39 mins ago