ثاقب نثار کو بتانا ہوگا نوازشریف کو سزا دینے کیلیے کس نے مجبور کیا، مریم نواز

(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو آج نہیں تو کل سچ بتانا ہوگا کہ نواز شریف کو سزا دینے کے لیے انہیں کس نے مجبور کیا . اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران مریم نواز نے کہا کہ ثاقب نثار کی آڈیو لیک منظرعام پرآئی، آڈیو میں یہ نہیں پتا دوسری جانب صاحب کون ہیں، آڈیو لیک کے بعد پروپیگنڈا شروع کردیا گیا، ثاقب نثار کے خلاف آڈیو لیک چارج شیٹ ہے، آڈیو کی فرانزک امریکا کی معروف کمپنی سے ہوئی، فرانزک رپورٹ میں کہا کہ آڈیو میں کہیں بھی ایڈیٹنگ نہیں ہوئی، کروڑوں ووٹ لینے والا وزیراعظم اپنے خاندان سمیت عدالتوں کے چکر لگاتا رہا اور ثاقب نثار نے کہا کہ میں کیا پاگل ہوں کہ کورٹ کچہری کے چکر لگاؤں؟ .

عمر ان خان پر مقدمات ہوئے تو کیا ان کے خاندان کا کوئی شخص عدالت نے بلایا . رہنما (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ ملک میں انصاف کس طرح عمل میں لایاجاتا ہے، یہ سب کے سامنے ہے، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو قوم کے سامنے جواب دینا پڑے گا کہ انہوں نے نے قانون اورانصاف کا قتل کیوں کیا؟ . ثاقب نثار جواب دیں کہ کس نے انہیں کہا تھا کہ عمران خان کو لانا ہے . سزا دینے کے لیے انہیں کس نے مجبور کیا . ؟ مریم نوازنے کہا کہ نواز شریف کو سازش کے تحت عہدے سے ہٹایا گیا، 5 سال میں نوازشریف کے حق میں 5 شہادتیں سامنے آئیں، نواز شریف کے حق میں سب سے پہلی گواہی جسٹس شوکت عزیزصدیقی کی ہے، شوکت عزیزصدیقی نے سنگین الزامات لگائے، شوکت عزیز نے کہا کہ انہیں نوازشریف اور مریم کو ضمانت نہ دینے کا کہا گیا،کیا شوکت عزیزصدیقی کی ویڈیو بھی جعلی ہے؟، شوکت صدیقی نے جن پر دباوکا الزا م لگایا انہیں کٹہرے میں بلایا جائے . سابق جج ارشد ملک نے نواز شریف کو نیب مقدمے میں سزادی، ارشد ملک کی ویڈیو جو میں نے ریلیز کی تھی جو پوری دنیا کے سامنے ہے . . .

متعلقہ خبریں