نواز شریف جیل جاسکتے ہیں تو ثاقب نثار کیوں نہیں، بیان دینے پر لیگی رہنما مشکل میں پڑ گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور نائب صدر ن لیگ مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر دی گئی ہے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ شاہد خاقان عباسی نے کہا نواز شریف جیل جاسکتے ہیں تو ثاقب نثار کیوں نہیں۔دونوں رہنماؤں نے عدلیہ کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں لیگی رہنماؤں کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خاتون وکیل کلثوم خالق کی جانب سے دائر کی گئی۔درخواست گزار نے کہا کہ مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی توہین عدالت کے مرتکب قرار پائے ہیں۔سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف بات کرکے عدلیہ کو سکینڈلائز کرنے کی کوشش کی گئی۔لہذا توہین عدالت کرنے پر دونوں کو سزا دی جائے۔

خاتون وکیل کی جانب سے عدالت سے شاہد خاقان اور مریم نواز کے خلاف کارروائی کرنے کی استدعا کی گئی۔

۔جبکہ گذشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو کا فرانزک کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سابق چیف جسٹس (ر) ثاقب نثار نے حکم کس کو دیا کچھ معلوم نہیں، آپ فرانزک کروائیں لیکن ہمیں انصاف چاہیے۔
ثاقب نثار نے نوازشریف، مریم نوازکو سزائیں دلوائیں،کم ازکم اب تو سزا ختم کردیں۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ وہ آواز سابق چیف جسٹس کی نہیں، اگرہم نے حلف نامہ یا آڈیوبنائی ہے توبالکل سزا دیں، اگرحلف نامے میں کی گئی بات درست ہے تو ثاقب نثارکوسزا دیں، اگرغلط ہے تو رانا شمیم کوسزا دیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اپنا رشتہ آڈیو سے قائم کرنا چاہتی ہے، آڈیو میں ملک کا اس وقت کا چیف جسٹس کہہ رہا کہ انہیں حکم ہے کہ نواز شریف،مریم نواز کوسزا دینی ہے، سابق چیف جسٹس نے حکم کس کو دیا کچھ معلوم نہیں، آپ فرانزک کروائیں لیکن ہمیں انصاف چاہیے ، اب انصاف کے لیے کس کے پاس جاؤں گا ایک حکم اور سازش کے تحت نواز شریف اور مریم نواز کو سزا دلوائی گئی حکومت فرانزک سمیت جو مرضی کروا لیحقیقت یہی ہے کہ آواز سابق چیف جسٹس کی ہے ثاقب نثار کو بلا کر پوچھا جائے کہ انہوں نے یہ بات کی ہے یا نہیں حکومت کے وزیر اور کراے کے ترجمان پریس کانفرنس کرتے رہیں گے۔

Recent Posts

سانحہ 9 مئی ناقابل معافی جرم ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے سانحہ 9 مئی کو ناقابل معافی جرم قرار…

9 mins ago

علی امین گنڈاپور پر کارکنان کا دباؤ تھا کہ راولپنڈی جائیں، بیرسٹر سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین اور کارکنان کی جانب سے راولپنڈی احتجاج میں…

21 mins ago

امریکی صدر کے ساتھ ملاقات انتہائی خوشگوار رہی، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب…

40 mins ago

چین کے انوکھے کھلونوں میں خاص کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین میں گزشتہ کچھ عرصے سے ہر شاپنگ مال پر ایک خاص…

52 mins ago

علی امین گنڈاپور نے 5 گھنٹے پنجاب اور وفاقی انتظامیہ کا ڈٹ کا مقابلہ کیا، بیرسٹر محمد سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ادھرمشیراطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد سیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے…

57 mins ago

معاہدے پر عدم عملدرآمد: جماعت اسلامی نے ملک گیر دھرنوں کی کال دیدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت کی جانب سے راولپنڈی معاہدہ پر عمل درآمد نہ کرنے کیخلاف…

1 hour ago