برطانوی شہریت اب کسی بھی وقت بغیر اطلاع کئے کینسل ہونا ممکن

لندن (قدرت روزنامہ) برطانوی شہریت اب کسی بھی وقت بغیر اطلاع کئے بھی کینسل کی جاسکے گی، ہوم سیکرٹری پریتی پٹیل نے ’’نیشنلیٹی اینڈ بارڈر‘‘ میں ایک نئی شق شامل کردی ہے جس کی وجہ سے حکومت کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ کسی کو بتائے بغیر بھی اس کی برٹش نیشنلیٹی چھین سکتی ہے۔
مذکورہ بل میں یہ نئی شق رواں ماہ شروع میں اپ ڈیٹ کی گئی ہے جس کے مطابق حکومت کسی ایسے شخص کو نوٹس دینے سے بھی مستثنیٰ ہوگی جس کی شہریت ختم کرنا مقصود ہوگا. بظاہر اس بل کو لانے کی وجہ قومی اور عوامی مفاد بتائی گئی ہے، ناقدین کا کہنا ہے کہ لندن سے فرار ہو کر شام میں ’اسلامک سٹیٹ‘ میں شامل ہونے والی لڑکی شمیمہ بیگم کے معاملہ میں ہوم آفس نے اس کی شہریت ختم کردی تھی تو یہ پہلے ہی حکومت کے پاس ایک متنازع پاور ہے لیکن اس پاور میں مزید اضافہ اور نوٹس دینے سے بھی استثنیٰ اس طاقت کو مزید سخت (Draconian) بنا دے گا.
’’انسٹی ٹیوٹ آف ریس ریلشینز‘‘ کے وائس چیئرمین فرانسس ویبر نے کہا ہے کہ یہ ترمیم ایسا پیغام دیتی ہے کہ کچھ شہری برطانیہ میں پیدا ہونے اور پرورش پانے کے باوجود اس ملک میں تارکین وطن ہی رہیں گے چنانچہ ان کی شہریت اور تمام بنیادی حقوق غیر یقینی ہیں اور اس کا شکار زیادہ تر نسلی اقلیتوں کے لوگ ہی ہوں گے۔
یہ بل انسانی حقوق کے بنیادی اصولوں سے بھی متصادم ہے. ہیومن رائٹس آف پاکستان یوکے چیپٹر کے چیئرمین کونسلر احمد شہزاد او بی ای نے ’’جنگ ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے شدید تحفظات کیا اور کہا کہ برطانیہ دنیا بھر میں ایک ویلفیئر سٹیٹ کا درجہ رکھتا ہے اگر ٹوری حکومت اس قسم کے یکطرفہ اور آمرانہ قسم کے قوانین لائے گی تو یہ ریاست کی بنیادی اساس کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔

Recent Posts

’میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں‘، لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف احتجاج میں ملوث فرد نے معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…

9 mins ago

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

17 mins ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

33 mins ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

37 mins ago

جسٹس منیب اختر کےخلاف سپریم جوڈیشل میں درخواست دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم…

48 mins ago

آرمی چیف کی مدت ملازمت بڑھانے کا معاملہ: پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے سر جوڑ لیے

پارلیمان سے منظور ہونے والی ترامیم سے متعلق مشاورت ہوگی اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پارلیمان سے…

59 mins ago