اقرا ء عزیز کتنے سال کی ہو گئیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل اقراء عزیز آج اپنی 24ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔جیو انٹرٹینمنٹ کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت‘ کے تیسرے سیکوئل میں اپنی جاندار اداکاری سے ڈرامہ شائقین کو رُلانے والی اداکارہ اقراء عزیز کی آج 24 ویں سالگرہ ہے۔

سوشل میڈیا انسٹا گرام پر اقراء عزیز کو اُن کے شوہر، اداکار، ہدایتکار و میزبان یاسر حسین کی جانب سے سالگرہ کی مبارکباد دی گئی ہے۔یاسر حسین نے اقراء عزیز کے ساتھ دو تصویریں شیئر کرتے ہوئے ایک طویل کیپشن بھی لکھا ہے جس میں اُنہوں نے اقراء عزیز کو بیوی نمبر 1 کا خطاب دیا ہے۔

یاسر حسین نے اپنی انسٹا گرام پوسٹ پر لکھا ’آئی لَو یو کہنے کی ضرورت نہیں ہے کیوں کہ محبت کی نشانی کبیر حسین ہمارے پاس ہے، شادی کی پیشکش سے لے کر شادی اور بچے تک میں بے باک اور آپ خوبصورت رہی ہیں، ایسے ہی زندگی گزرتی رہے جیسے گزر رہی ہے تو میں بہت خوش ہوں۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’آپ ہر سال بڑی ہونے کے بجائے اور چھوٹی ہو جاتی ہیں، یہ واقعے میں بہت دلچسپ بات ہے اقراء عزیز حسین۔‘

Recent Posts

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

5 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

31 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago

بالی ووڈ کے بااثر افرادنے کیریئر تباہ کرنے کی کوشش کی، ویویک اوبرائے

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے انکشاف کیا کہ انہیں انڈرورلڈ سے سنگین دھمکیاں…

7 hours ago