مریضوں کو ادویات نہ ملنے کی شکایات بدانتظامی ہے جسے دور کرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں . یہ بات انہوں نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے سینڈیکیٹ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی . صوبائی وزیر صحت نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں 25 ہزار نئے بیڈز کا اضافہ کر چکے ہیں . بیڈز کی تعداد میں مزید اضافہ کرنے جا رہے ہیں . نشتر ٹو اور مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ ہسپتال جنوبی پنجاب کے عوام کے لیے حکومت کی بڑی کاوش ہے . انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 85 لاکھ افراد کو ہیلتھ کارڈ جاری کر چکے ہیں . ڈیرہ غازی خان اور ساہیوال ڈویژن کے تمام اضلاع میں شناختی کارڈ کو ہی ہیلتھ کارڈ کا درجہ دے دیا گیا ہے . نادرا کی طرف سے دو کروڑ سے زائد افراد کے نام ہیلتھ کارڈ کے اجراء کے لیے موصول ہوئے ہیں . آئندہ جنوری تک پنجاب کی اکثریت آبادی کو ہیلتھ کارڈ جاری ہو جائیں گے . صوبائی وزیر یاسمین راشد نے اس موقع پرمزید کہا کہ 50 ہزارسے افراد مختلف ہسپتالوں سے ہیلتھ کارڈ پر علاج معالجہ کی سہولت حاصل کر چکے ہیں . انہوں نے کہا کہ کورونا کے نئے مریضوں کی شرح انتہائی کم ہو چکی ہے . 60 فیصد سے زائد آبادی کوکورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے جس میں پہلی ڈوز والے افراد بھی شامل ہیں . انہوں نے بتایا کہ خسرہ اور روبیلا کے خلاف دنیاکی سب سے بڑی مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس میں 4 کروڑ60 لاکھ سے زائد بچوں کو ویکسین لگائی جا رہی ہے . انہوں نے بتایا کہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے5 ارب 70 کروڑ روپے کے سالانہ بجٹ کی سینڈیکیٹ اجلاس میں منظوری دی گئی ہے جس سے لوگوں کو طبی سہولیات کی فراہمی میں بہتری آئے گی . ڈینگی پر قابو پانے کے لیے بھی اقدامات کئے گئے ہیں جن کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں . ڈینگی کے مریضوں کو ہر ممکن علاج معالجہ کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے . ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کو پاکستان میں علاج کی بہترین سہولت دینے کے ساتھ غیر ملکی معالج کو بلانے کی آفر دی گئی تھی . نوازشریف نے اپنے علاج پر اطمینان کا اظہار بھی کیا تھا . سیاسی مخالفت اور انسانیت الگ الگ پہلو ہیں ہم نے سیاست سے ہٹ کرانسانی پہلو کو ترجیح دی . میاں نواز شریف تین مرتبہ وزیراعظم رہے انہیں اس وقت پاکستان میں اپنے عوام کے ساتھ ہونا چاہیئے تھا لیکن انہوں نے جیل میں وقت گزارنے کی بجائے ملک سے باہر عیش و آرام کی زندگی گزارنے کو ترجیح دی . صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پانامہ کے نوازشریف خود ذمہ دار ہیں انہوں نے جو لوٹ مار کی یہ اس کا نتیجہ ہے . آڈیو لیکس بارے صوبائی وزیر نے کہا کہ ہر شخص اپنے اعمال کا جواب دہ ہے . صوبائی وزیرِ صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ صحافیوں کو بھی جنوری میں ہیلتھ کارڈ جاری کئے جائیں گے . . .
لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ عوام کو علاج معالجہ کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے پنجاب کے بڑے ہسپتالوں میں سالانہ 248 ارب روپے کا بجٹ فراہم کررہے ہیں . 42 ارب روپے کا بجٹ صرف ادویات کی خریداری پر خرچ ہوتا ہے .
متعلقہ خبریں