پنجاب حکومت نے بڑے ہسپتالوں کو سالانہ248 ارب روپے کا بجٹ فراہم کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ عوام کو علاج معالجہ کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے پنجاب کے بڑے ہسپتالوں میں سالانہ 248 ارب روپے کا بجٹ فراہم کررہے ہیں۔ 42 ارب روپے کا بجٹ صرف ادویات کی خریداری پر خرچ ہوتا ہے۔ مریضوں کو ادویات نہ ملنے کی شکایات بدانتظامی ہے جسے دور کرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔
یہ بات انہوں نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے سینڈیکیٹ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ صوبائی وزیر صحت نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں 25 ہزار نئے بیڈز کا اضافہ کر چکے ہیں۔ بیڈز کی تعداد میں مزید اضافہ کرنے جا رہے ہیں۔ نشتر ٹو اور مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ ہسپتال جنوبی پنجاب کے عوام کے لیے حکومت کی بڑی کاوش ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 85 لاکھ افراد کو ہیلتھ کارڈ جاری کر چکے ہیں۔ڈیرہ غازی خان اور ساہیوال ڈویژن کے تمام اضلاع میں شناختی کارڈ کو ہی ہیلتھ کارڈ کا درجہ دے دیا گیا ہے۔نادرا کی طرف سے دو کروڑ سے زائد افراد کے نام ہیلتھ کارڈ کے اجراء کے لیے موصول ہوئے ہیں۔ آئندہ جنوری تک پنجاب کی اکثریت آبادی کو ہیلتھ کارڈ جاری ہو جائیں گے۔ صوبائی وزیر یاسمین راشد نے اس موقع پرمزید کہا کہ 50 ہزارسے افراد مختلف ہسپتالوں سے ہیلتھ کارڈ پر علاج معالجہ کی سہولت حاصل کر چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کے نئے مریضوں کی شرح انتہائی کم ہو چکی ہے۔ 60 فیصد سے زائد آبادی کوکورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے جس میں پہلی ڈوز والے افراد بھی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ خسرہ اور روبیلا کے خلاف دنیاکی سب سے بڑی مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس میں 4 کروڑ60 لاکھ سے زائد بچوں کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے5 ارب 70 کروڑ روپے کے سالانہ بجٹ کی سینڈیکیٹ اجلاس میں منظوری دی گئی ہے جس سے لوگوں کو طبی سہولیات کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔
ڈینگی پر قابو پانے کے لیے بھی اقدامات کئے گئے ہیں جن کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ڈینگی کے مریضوں کو ہر ممکن علاج معالجہ کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کو پاکستان میں علاج کی بہترین سہولت دینے کے ساتھ غیر ملکی معالج کو بلانے کی آفر دی گئی تھی۔ نوازشریف نے اپنے علاج پر اطمینان کا اظہار بھی کیا تھا۔
سیاسی مخالفت اور انسانیت الگ الگ پہلو ہیں ہم نے سیاست سے ہٹ کرانسانی پہلو کو ترجیح دی۔میاں نواز شریف تین مرتبہ وزیراعظم رہے انہیں اس وقت پاکستان میں اپنے عوام کے ساتھ ہونا چاہیئے تھا لیکن انہوں نے جیل میں وقت گزارنے کی بجائے ملک سے باہر عیش و آرام کی زندگی گزارنے کو ترجیح دی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پانامہ کے نوازشریف خود ذمہ دار ہیں انہوں نے جو لوٹ مار کی یہ اس کا نتیجہ ہے۔ آڈیو لیکس بارے صوبائی وزیر نے کہا کہ ہر شخص اپنے اعمال کا جواب دہ ہے۔ صوبائی وزیرِ صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ صحافیوں کو بھی جنوری میں ہیلتھ کارڈ جاری کئے جائیں گے۔

Recent Posts

آصف زرداری قتل سازش کیس: شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو…

4 mins ago

سپریم کورٹ میں آئینی بینچ فعال، قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف درخواست خارج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے نوتشکیل کردہ آئینی بینچ نے ابتدائی کیسوں کی سماعت…

4 mins ago

محکمہ تعلیم سندھ نے پاکستان کی پہلی ٹرانس جینڈر ایجوکیشن پالیسی کا مسودہ منظور کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ تعلیم سندھ نے ٹرانس جینڈر ایجوکیشن پالیسی کامسودہ منظورکرلیا ہے۔ محکمہ…

10 mins ago

عمران خان کی رہائی کی کوششوں میں میرا کوئی کردار نہیں : مولانا فضل الرحمان

لندن(قدرت روزنامہ ) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہےکہ…

16 mins ago

لندن میں خواجہ آصف کو دھمکیاں ’سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن گالی دینے کی حمایت نہیں کی جا سکتی‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر دفاع خواجہ آصف کو لندن میں ایک اوور گراؤنڈ اسٹیشن…

16 mins ago

مجھے ایسی بیماری ہے جس کا علاج دنیا کے صرف 2ممالک میں ہے،مریم نواز

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے ن لیگ کی حکومت ختم کردی…

22 mins ago