مریم نواز کا بڑے چینلز کے اشتہارات کنٹرول کرنا سنگین مالی بےضابطگی ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ مریم نواز کا بڑے چینلز کے اشتہارات کنٹرول کرنا سنگین مالی بےضابطگی ہے، اشتہارات روکنے کے اعترافی بیان کے بعد امید ہے وہ اپنی اور خاندان کی بیرون ملک جائیدادوں کا بھی اعتراف کر لیں گی۔ انہوں نے مرکزی نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ مریم نواز نے بڑے چینلز کے اشتہارات کنٹرول کرنے کا اعتراف کیا ہے، یہ سنگین مالی بے ضابطگیوں کا ایک اور اعتراف ہے۔
کہتی ہیں میں پارٹی کا میڈیا سیل چلا رہی تھی،اس اعترافی بیان کے بعد امید ہے وہ اپنی اور خاندان کی بیرون ملک جائیدادوں کا اعتراف بھی کر لیں گی،قوم چشم براہ ہے۔ واضح رہے مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے نے پریس کانفرنس کے دوران اپنی لیک آڈیو کے مصدقہ ہونے سے متعلق کہا کہ ہاں وہ میری آواز ہے، لیکن اشتہارات روکنے کی بات اس وقت کی جب میں پارٹی کا میڈیا سیل چلا رہی تھی۔

انہوں نے پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک آڈیو آئی ہے ، میں نہیں جانتی سابق چیف جسٹس دوسری جانب کون صاحب ہیں سے گفتگو کررہے ہیں لیکن جیسی آڈیو منظر عام پر آئی اس کیساتھ پروپیگنڈا شروع ہوگیا حالانکہ آڈیو کی ایک نامور امریکی کمپنی سے فرانزک رپورٹ بھی ساتھ ہے انہوں نے واضح طورپر لکھا ہے کہ کسی طرح یہ آڈیو ایڈیٹ نہیں ہے، آڈیو کو جھوٹ ثابت کر نے کی دن رات کوشش شروع ہو گئی، ایک چینل کا کام صحافت ہے اور انہوں نے ایک ذمہ داری لے لی اور فرانزک آڈٹ بھی شروع کر دیا اس چینل کا شکریہ ادا کر نا چاہوں گی جب آڈیو سامنے آئی تو ثاقب نثار نے رد عمل دیا یہ تو آواز ہی میری نہیں ہے ، کسی پریشر کے تحت چینل نے جلدی جلدی میں کہہ دیا یہ ثاقب نثار کی آواز ہے اور مختلف تقاریر سے آڈیو بنائی گئی ہے سب سے پہلے چینل کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں کہ ثابت کر دیا کہ یہ آواز ثاقب نثار ہے ، پھر ثاقب نثار کو بھی یاد آگیا ہے ،آواز ان کی ہے اور توڑ جوڑ کر بنائی گئی اور آپ نے ثاقب نثار سے من وعن آواز انہی کی ہے ۔
انہوںنے کلپ چلا کر ثابت کیا کہ یہ دو تین جملے فلاں تقریر سے اٹھائے ہیں اور تقریر بھی سنوا دیں ،میں بڑے ادب سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ جو جملے سنوا دیں ہوسکتا وہ کوئی تکیہ کلام ہو ، جیسے عمران خان اپنی ہر تقریر میں کہتے ہیں آپ کو کچھ پتہ نہیں ، آپ نے گھبرانا نہیں ، سب سے پہلے آپ نے گھبرانا نہیں ، ہر روز تقریر کرینگے اور ہر روز یہی الفاظ استعمال کرینگے ،اگر وہ دو تین جملے جن کا اصل مدعے سے کوئی تعلق نہیں ہے یہ جملے ’’جو چارج شیٹ ہے ‘‘ جو گناہوں کا اعتراف ہے۔

Recent Posts

آئی ایم ایف کا قرض پروگرام پر مکمل عملدرآمد اور ٹیکس نیٹ وسیع کرنے پر زور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان…

17 mins ago

پنجگور واقعے کی مذمت، چن چن کر بے گناہ پاکستانیوں کے قتل کا حساب لیں گے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پنجگور واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے…

46 mins ago

پنجگور ،گھر میں گھس کر فائرنگ سے 7 مزدور قتل

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے خداںبادان میں نامعلوم افراد نےرہائش کوارٹر میں رہائش پذیر پنجاب سے…

57 mins ago

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

7 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

7 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

7 hours ago