لاہور(قدرت روزنامہ)ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کا ایک انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں انہوں نے کچھ دلچسپ باتیں کیں۔ محمد رضوان نے اس انٹرویو میں اپنے بیک گراؤنڈ سمیت بہت سی چیزوں پر بات کی۔ رضوان کا کہنا تھا کہ یہ بات سب کو پتا ہے کہ ان کا تعلق کسی بڑے گھرانے سے نہیں اور نہ ہی وہ کسی بہت غریب فیملی سے تعلق رکھتے ہیں اس کے برعکس ان کا تعلق ایک متوسط طبقے سے ہے اور اسی وجہ سے ان کے پاس کرکٹ کھیلنے کے لیے سامان بھی نہیں ہوتا تھا ۔
قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز نے کہا کہ جب میں کرکٹ گراؤنڈ دیکھنے کی خواہش میں گراؤنڈ گیا تو مجھ سے گراؤنڈ مین نے پوچھا یہاں کیا کررہے ہو ؟، اس پر میں نے فوراً جواب دیا گراؤنڈ دیکھنے آیا ہوں تو اس نے پیچھے سے تھپڑ مار کر باہر نکلنے کا کہا۔
سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے حوالے سے رضوان نے بتایا کہ ان کے پاس سوائے ٹوئٹر کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ کے اور کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے، ایک واٹس ایپ اکاؤنٹ ہے جو کہ صرف فیملی کے لیے رکھا ہوا ہے ،اس کے علاوہ انہیں سوشل میڈیا کے حوالے سے کچھ نہیں پتا اور یہی وجہ تھی کہ جب انہیں وزڈن کرکٹر کا ایوارڈ دیا گیا تو انہیں کسی اور کھلاڑی نے اس حوالے سے آگاہ کیا۔
رضوان نے مزید بتایا کہ کرکٹ ٹیم کے حوالےسے کوئی بات ہو تو ہمارے میڈیا مینیجر ابراہیم بدیس مجھ تک پہنچاتے ہیں ۔
سیالکوٹ (قدرت روزنامہ) سسرالیوں کے ہاتھوں بہو کے قتل کے کیس میں ، چیئر پرسن…
اس بارپنجاب بھی تیاری کرلے، مطالبات تسلیم ہونے تک واپسی نہیں ہوگی، علی امین گنڈا…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)قلات میں سکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے میں 7 اہل کار شہید…
برطانوی اخبار نے سوالات بھیج کر عمران خان کا انٹرویو کیا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)برطانوی…
واقعہ جنوبی افریقہ کیخلاف میچ کے دوران پیش آیا جوہانسبرگ(قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن کے…
کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ریسٹورنٹ پر نامعلوم افراد فائرنگ کرنے کے بعد…