فاروق ستار سے ملاقات کس کے کہنے پر کی؟ حریم شاہ کا تہلکہ خیز انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ)ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہاہے کہ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار سے ملناحادثاتی نہیں تھاوہ ان ہی سے ملنے کراچی آئیں تھیں . حریم شاہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ یوٹیوب کے مشہور شو میں اس بات کا دعوی کر رہی ہیں کہ وہ کراچی فاروق ستار سے ہی ملنے آئی تھیں، تاہم اس سے پہلے فاروق ستار بھی اس شو میں مہمان بن چکے ہیں .

ان سے بھی میزبان نے یہی سوال کیا، جس پر انہوں نے کہاکہ ان کی حریم شاہ سے ملاقات اتفاقیہ طور پر ہوئی . اس ویڈیو کی کیپشن فاروق ستار ورسز حریم شاہ دیا گیا ہے . نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے حریم شاہ نے کہاکہ وہ جس سے دوستی کرتی ہوں اسے نبھاتی ہیں، فاروق ستار نے غلط بیانی کی ہے ان کی سابق ایم کیو ایم رہنما سے ملاقات ہوٹل میں باقائدہ پلینڈ تھی . انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد ہوٹل میں پہلی ملاقات میں فاروق ستار نے نمبر دیا، دوسری ملاقات لاہور میں ہوئی اس کے بعد 6 ماہ تک وہ فاروق ستار سے رابطے میں رہیں اور پھر کراچی آئیں جس کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئیں . . .

متعلقہ خبریں