نیوزی لینڈ حکومت کا پاکستان ‘بھارت’ انڈونیشیا، ، برازیل اور فجی کو ’انتہائی ہائی رسک‘ کی فہرست سے نکالنے کا اعلان

ویلنگٹن (قدرت روزنامہ) نیوزی لینڈ حکومت نے پاکستان 'بھارت' انڈونیشیا، ، برازیل اور فجی کو "انتہائی ہائی رسک" کی فہرست سے نکالنے کا اعلان کیا ہے اس بات کا اعلان کووڈ 19 ریسپانس منسٹر کرس ہپکنز نیایک پریس کانفرنس میں میں کیا- انہوں نے کہا کہ آئندہ سال سے انتہائی ہائی رسک میں رہنے والے نیوزی لینڈ کے باشندے دسمبر سے کسی تیسرے ملک میں 14 دن گزارنے کی ضرورت کے بغیر براہ راست ملک میں پرواز کر سکیں گے . ان ممالک کو 'انتہائی ہائی رسک' کی فہرست سے نکالا جا رہا ہے - انتہائی ہائی رسک فہرست میں رہنے والا واحد ملک پاپوا نیو گنی ہے .

اس سال اپریل میں ہندوستان میں جیسے ہی ڈیلٹا ویریئنٹ شروع ہوا تو فیصلہ کیا گیا کہ نیوزی لینڈ آنے والے تمام شہریوں کو بلاک کر دیا جائے . لیکن اب نیوزی لینڈ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ان ممالک میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں بڑی حد تک کمی واقع ہوئی ہے اس لئے ان ممالک کو انتہائی ہائی رسک کی فہرست سے نکال دیا جائے . . .

متعلقہ خبریں