تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی کابینہ میں ایک او ر رکن کا اضافہ کرتے ہوئے عون عباس کو اپنا معاون خصوصی مقر ر کر دیا . ذرائع کابینہ ڈویژن کے مطابق اس طرح وفاقی کابینہ میں تعدا د 53 ہوگئی ہے جو کسی بھی حکومت میں سب سے زیادہ ہے . کابینہ میں 17غیر منتخب شخصیات بھی شامل ہیں . عون عباس کی شمولیت کے بعد معاونین خصوصی کی تعداد 17ہوگئی ہے وفاقی وزرا کی تعداد 27جبکہ وزیر مملکت کی تعداد 4 ہے . 17معاونین خصوصی میں 12 غیر منتخب شخصیات شامل ہیں جبکہ وزیراعظم کے تما م 5 مشیر بھی غیر منتخب ہیں . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے سینیٹر عون عباس بپی کو معاون خصوصی برائے ای کامرس مقرر کر دیا . اس ضمن میں کابینہ ڈویژن نے باضابطہ نو ٹیفیکیشن جار ی کر دیا .
متعلقہ خبریں