پٹرول پمپس کی ہڑتال کا معاملہ، اوگرا میدان میں آگیا، سخت حکم جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم  مصنوعات کی سپلائی میں خلل ڈالنے  کی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے تمام آؤٹ لیٹس پر بلا تعطل پٹرول کی سپلائی جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔

اوگرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈیلرز مارجن میں اضافے کے حوالے سے چند عناصر پٹرول کی سپلائی ‏میں خلل ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔  اوگرا نے تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ تمام آؤٹ لیٹس پر ‏پٹرولیم مصنوعات کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔

اوگرا نے واضح کیا ہے کہ انفورسمنٹ ٹیمیں فیلڈ میں صورتحال کو مانیٹر کریں گے اور کسی بھی طرح سے پٹرولیم مصنوعات  کی ‏سپلائی میں تعطل پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

خیال رہے کہ پٹرولیم ڈیلرز کی جانب سے کل صبح چھ بجے سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔ ڈیلرز کا مطالبہ ہے کہ ان کے منافع کی شرح بڑھائی جائے۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے سمری بھجوائے جانے کے باوجود پٹرولیم ڈیلرز کی بہت سی تنظیمیں اپنے ہڑتال کے فیصلے پر قائم ہیں۔

ہڑتال کے خدشے کے پیش نظر شہروں میں پٹرول پمپوں پر لمبی قطاریں لگ چکی ہیں اور لوگ ابھی سے ہی ٹینکیاں فل کرانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

Recent Posts

بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ فراڈ ہو گیا ، حیران کن انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ 25 لاکھ روپے…

3 mins ago

بھارت؛جھانسی میں اسپتال کے آئی سی یو میں آتشزگی، 10 نومولود بچے جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کے شہر جھانسی میں اسپتال کے آئی سی یو میں آگ…

8 mins ago

سولر پینلز لگوانے کے خواہشمندوں کیلئے سنہری موقع، قیمتیں مزید گر گئیں

کراچی (قدرت روزنامہ) ملک میں سولر پینل کی قیمت میں ریکارڈ کمی کے بعد سولر…

8 mins ago

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں یکم دسمبر تک…

13 mins ago

ایک ماہ کیلئے بجلی 1 روپے 1 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر ہے،ایک ماہ کیلئے بجلی 1 روپے 1…

13 mins ago

ناقص کارکردگی اور فرائض سے غفلت، ہرنائی اور زیارت کے ڈپٹی کمشنرز معطل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت نے ناقص کارکردگی اور فرائض سے غفلت برتنے پر ڈپٹی…

21 mins ago