ڈی سی پی سینٹرل کے مطابق گوتم گمبھیر کی رہائش گاہ کے باہر سکیورٹی بڑھا دی گئی جب کہ ان کے ملاقات کرنے آئے افراد پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے . سکرین شاٹ سکرین شاٹ یاد رہے کہ گوتم گھمبیر بی جے پی کی انتہا پسند پالیسیوں کے سب سے بڑے حمایتی ہیں اور اقلیتوں کے خلاف اپنے زہریلے بیانات کے لئے معروف ہیں . یاد رہے حال ہی میں گوتم گمبھیر نے نوجوت سنگھ سدھو کو وزیر اعظم عمران خان کو ’بڑا بھائی‘ کہنے پرتنقید کا نشانہ بنایا تھا . نوجوت سنگھ سدھو بھارتی ریاست پنجاب میں کانگریس پارٹی کے صدر ہیں اور حالیہ کرتار پور دورے میں ان کا عمران خان کو مبینہ طور پر ’بڑا بھائی‘ کہنا گوتم گھمبیرسمیت بہت سے لوگوں کو ہضم نہیں ہوا . سدھو نے مبینہ طور پر یہ کہا کہ بھارت میں حزب اختلاف کی جماعتیں ہندوتوا میں دولت اسلامیہ اور بوکو حرام جیسی شدت پسند تنظیموں کی شباہت دیکھتی ہیں جب کہ عمران خان میں ’بھائی جان‘ دیکھتی ہیں . . .
نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بی جے پی رکن پارلیمنٹ اور سابق کرکٹر گوتم گمبھیر کو دھمکی آمیز ای میل موصول ہونے کے بعد ان کی سکیورٹی بڑھا دی گئی . رکن پارلیمنٹ گوتم گمبھیر کی جانب سے دہلی پولیس کو دی گئی درخواست پر پولیس نے تفتیش کا آغاز بھی کردیا ہے .
متعلقہ خبریں