اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئل مارکیٹنگ کمپنیوں پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) اور شیل نے کراچی سمیت دیگر شہروں میں اپنے کھلے ہوئے پیٹرول پمپس کی فہرست جاری کردی۔تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے مارجن بڑھانے کے مطالبے پر ملک بھر میں ہڑتال کی جارہی ہے جس کے باعث کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد اور دیگر شہروں میں پمپس بند ہیں جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔مختلف شہروں میں جن مقامات پر پیٹرول پمپس کھلے ہیں وہاں پر عوام کا جمِ غفیر موجود ہے۔ایسے میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں پاکستان اسٹیٹ آئل
(پی ایس او) اور شیل نے کراچی سمیت مختلف شہروں میں کچھ ایسے پمپس کی فہرست جاری کی ہے جہاں پیٹرول دستیاب ہے۔پاکستان اسٹیٹ آئل کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق کراچی میں 7 مقامات پر پیٹرول پمپس کھلے ہیں جن میں کلفٹن روڈ، ایس ڈی/2 بلاک اے کے ڈی اے اسکیم نمبر 2 نارتھ ناظم آباد، ایم ایس 11 کورنگی کراچی، مین خیابان اتحاد، عبداللہ شاہ غازی کلفٹن، مین کورنگی روڈ اور کے ڈی اے ورکشاپ شاہراہ فیصل شامل ہیں۔اس کے علاوہ راولپنڈی، پشاور، ملتان، کوئٹہ، فیصل آباد اور سکھر کے بعض مقامات پر پمپس کھلے ہیں۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بلوچستان کے چند علاقوں میں…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سکول وین سے بچے کے اغواء کیخلاف ورثا کا شدید احتجاج اور زرغون روڈ…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان گڈز ٹرک مالکان ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کر دی۔ایسوسی ایشن نے اعلان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دوسری بار امریکا کے صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آٹو موبائل کمپنی ’ہونڈا‘ نے اپنی پہلی الیکٹرک اسپورٹس بائیک متعارف کروا…