پاک افغان تعلقات اور خطے کی صورتحال ، گورنر پنجاب بھی میدان میں آگئے

لاہور(قدرت روزنامہ) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ پرامن اور مضبوط تعلقات کاخواہاں ہے،بھارت افغانستان سمیت پورےخطےمیں امن دشمنوں کےساتھ ہے،پاکستا ن کےپاس دنیا کی بہترین فوج موجودہے دشمنوں کو ناکام بنایا جائے گا،افغان سفیر کی بیٹی کے  ساتھ پیش آنیوالے واقعےکے ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہونگے . گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ خطے میں امن کیلئے پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں, دہشت گردوں اور امن کےخلاف سازش کرنیوالوں کے عزائم ناکام ہونگے,پاکستان کے پاس دنیا کی بہترین فوج موجود ہے،دشمنوں کو ناکام بنایا جائے گا .

چوہدری سرور نے کہا کہ پاکستان افغانستان کیساتھ پرامن اور مضبوط تعلقات کا خواہاں ہے,پاکستان امن کے ساتھ ہے اور ملکی دفاع پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا,دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے . انہوں نے کہا کہ  افغان سفیر  کی بیٹی کے ساتھ پیش آنیوالے واقعےکے ملزمان وزیراعظم  کی ہدایت کے مطابق جلد قانون کی گرفت میں ہونگے، پاکستان امن کےخلاف ہرسازش اور دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنائے گا . .

متعلقہ خبریں