پاک افغان تعلقات اور خطے کی صورتحال ، گورنر پنجاب بھی میدان میں آگئے

لاہور(قدرت روزنامہ) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ پرامن اور مضبوط تعلقات کاخواہاں ہے،بھارت افغانستان سمیت پورےخطےمیں امن دشمنوں کےساتھ ہے،پاکستا ن کےپاس دنیا کی بہترین فوج موجودہے دشمنوں کو ناکام بنایا جائے گا،افغان سفیر کی بیٹی کے  ساتھ پیش آنیوالے واقعےکے ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہونگے ۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ خطے میں امن کیلئے پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں, دہشت گردوں اور امن کےخلاف سازش کرنیوالوں کے عزائم ناکام ہونگے,پاکستان کے پاس دنیا کی بہترین فوج موجود ہے،دشمنوں کو ناکام بنایا جائے گا۔چوہدری سرور نے کہا کہ پاکستان افغانستان کیساتھ پرامن اور مضبوط تعلقات کا خواہاں ہے,پاکستان امن کے ساتھ ہے اور ملکی دفاع پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا,دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ  افغان سفیر  کی بیٹی کے ساتھ پیش آنیوالے واقعےکے ملزمان وزیراعظم  کی ہدایت کے مطابق جلد قانون کی گرفت میں ہونگے، پاکستان امن کےخلاف ہرسازش اور دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنائے گا

Recent Posts

سولہ ہزار بیروزگاروں کیلئے صرف 10 اسامیاں ظلم کی انتہا ہے، ویٹرنری ڈاکٹرز

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) 5 سال سے 1600 بیروزگار ویٹرنری ڈاکٹرز کیلئے بجٹ میں صرف 10 اسامیاں…

9 mins ago

بلوچستان پسماندہ نہیں، دانستہ پسماندہ رکھا گیا ہے، بلوچ وومن فورم

تربت(قدرت روزنامہ)بلوچ وومن فورم نے گرلز ڈگری کالج پنجگور اور تار آفس اسکول پنجگور میں…

14 mins ago

خضدار میں بی آر ایس پی کے تحت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ پر سیمینار

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدارمیں بی آر ایس پی کے زیر اہتمام چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار…

19 mins ago

لاپتا افراد کے لواحقین کا ڈپٹی کمشنر کیچ کے دفتر کے باہر دھرنا 14ویں روز بھی جاری

تربت(قدرت روزنامہ)ضلع کیچ کے ہیڈ کوارٹر تربت میں آٹھ لاپتہ افراد کے خاندانوں کا احتجاجی…

24 mins ago

بولان، کوچہ ملکزئی میں شوہر کی فائرنگ سے بیوی اور سالہ قتل

بولان(قدرت روزنامہ)بولان کے علاقہ تحصیل سنی گوٹھ کوچہ ملکزئی میں شوہر کی فائرنگ سے بیوی…

31 mins ago

زیارت سے نوشکی جانے کے دوران لاپتا 6 نوجوانوں کا سراغ نہ مل سکا

مستونگ(قدرت روزنامہ)پکنک منانے کے بعد زیارت سے نوشکی جانیوالے کوئٹہ نوشکی شاہراہ سے گاڑی سمیت…

36 mins ago