لاہور میں موجود 62 پٹرول پمپس پر پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کا سلسلہ

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی سمیت ملک میں کہاں کہاں پٹرول پمپ کھلے ہیں، اس حوالے سے پٹرولیم کمپنیوں نے فہرست جاری کر دی ہے۔پاکستان اسٹیٹ آئل اور شیل کی جانب سے ملک بھر میں کمپنی کی زیر ملکیت کھولے گئے پٹرول پمپ کی فہرست جاری کی گئی ہے۔پاکستان اسٹیٹ آئل کی جاری کی گئی فہرست میں کراچی میں 7 مقامات پر پیٹرول پمپ کھلے ہیں۔
پی ایس او کی فہرست کے مطابق کلفٹن روڈ، عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے قریب، خیابان اتحاد، کورنگی، مین کورنگی روڈ، نارتھ ناظم آباد بلاک اے اور کے ڈی اے ورکشاپ شارع فیصل پر واقع پٹرول پمپس پر پٹرول دستیاب ہے۔جبکہ ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کو پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈی سی لاہور عمر شیر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ لاہور میں موجود 62 پٹرول پمپس پر پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت، ایل ڈی اے اور نیم سرکاری اداروں کی ویلفئیر پمپس پر بھی پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی جاری ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ رات گزشتہ رات سے پیٹرول بھروانے کے لیے پمپس کے باہر گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگی رہیں۔ پیٹرولیم ڈیلرز کی جانب سے کمیشن مارجن 3 سے 6 فیصد کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری نعمان بٹ کا کہنا ہے کہ حکومت نے مطالبات تسلیم نہیں کیئےاس لیے آج سے ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند رہیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب تک ڈیلر مارجن 6 فیصد نہیں کیا جاتا مذاکرات نہیں ہوں گے، حکومت نے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی لیکن اب تک کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کمپنی آپریٹڈ ریٹیل سائٹ سےتیل کی فراہمی جاری رہے گی۔ جبکہ وزارت پٹرولیم کے ترجمان کا کہنا تھا کہ آئل سیکٹر کی مختلف تنظیموں نے وزارت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے جبکہ عوام کو کوئی فکر کرنے یا پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
دوسری جانب ترجمان اوگرا کے مطابق صورتحال کی مانیٹرنگ کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ ڈیلرز مارجن میں اضافے سے متعلق چند عناصر پٹرول کی سپلائی میں خلل ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں، تیل سپلائی میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی

Recent Posts

دبئی حکام نے غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ جاری کر دی

دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے حکام نے غیر قانونی…

4 mins ago

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے سینیئر رہنما جاں بحق

باجوڑ (قدرت روزنامہ) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق…

21 mins ago

ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، میجر اور حوالدار شہید، 3 دہشت گرد ہلاک

ضلع ہرنائی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی اطلاع پر سیکیورٹی…

3 hours ago

عمران خان نے کہا ہے کہ 24 تاریخ کا احتجاج مطالبات ماننے تک جاری رہے گا، علیمہ خان

جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے احتجاج جاری رہے گا، عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ…

3 hours ago

دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے باتیں کم اور کام زیادہ ہونا چاہیے، بلاول بھٹو زرداری

عالمی سطح پر دوست ممالک سے ملکر اِس بین الاقوامی نیٹ ورک کو بے نقاب…

3 hours ago

اسموگ؛ پنجاب میں 17 نومبر تک تمام سرکاری اور نجی اسکول بند رکھنے کا فیصلہ

یہ فیصلہ اضلاع کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کی روشنی میں کیا گیا،…

3 hours ago