کئی برسوں بعد ترکی سے تعلقات میں بہتری‘ یو اے ای کا 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

ابوظہبی(قدرت روزنامہ) کئی برسوں بعد ترکی سے تعلقات میں بہتری آنے کے بعد متحدہ عرب امارات نے ترکی میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا ۔ اماراتی میڈیا کے مطابق یو اے ای کی جانب سے یہ اعلان ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید النہیان کے دورہ ترکی کے موقع پر سامنے آیا ، جہاں شیخ محمد نے جمہوریہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ بات چیت کی جس میں ترکی کی معیشت کے لیے تعاون بڑھانے اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے پر بات چیت کی گئی۔
بتایا گیا ہے کہ 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا یہ فنڈ اسٹریٹجک سرمایہ کاری پر توجہ مرکوز کرے گا ، خاص طور پر توانائی، صحت اور خوراک سمیت لاجسٹک شعبے شامل ہیں ، فنڈ کا قیام متحدہ عرب امارات کے ترکی کے ساتھ تمام شعبوں میں اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کے نقطہ نظر کی ایک عکاسی ہے ، جس میں سرمایہ کاری پر توجہ مرکوز ہے تاکہ نئے اقتصادی شعبوں میں باہمی تجارت اور تعاون کو بڑھایا جا سکے جس سے دونوں ممالک کی معیشتوں کو فروغ ملے۔

اس حوالے سے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید نے کہا کہ ترک صدر سے ملاقات میں مفید مذاکرات ہوئے جن میں دونوں ممالک کے مابین اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے امکانات پر زور دیا گیا ، دونوں ممالک تعاون کے نئے باب کے آغاز کے خواہشمند ہیں ، جہاں دونوں ملک مل کر ایک دوسرے کے مفاد کےلیے کام کریں ، اس مقصد کے لیے ترکی کے صدررجب طیب اردوان سے ملاقات میں ہم نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کومضبوط بنانے کے طریقہ کار پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے نتیجہ خیز بات چیت کی۔

Recent Posts

خضدار جدید دور میں بھی سوئی گیس کی سہولیات سے محروم

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار سردیوں کی سیزن شروع ہوگئی لیکن بدقسمت شہرتاحال گیس جیسی سہولت سے محروم…

6 mins ago

منی لانڈرنگ مقدمے کا تحریری حکم نامہ جاری، پرویز الہی ذاتی حیثیت میں طلب

لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت نے پرویزالہیٰ اور مونس الہیٰ کے خلاف…

8 mins ago

جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت جاری، عمران خان سمیت دیگر پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سانحہ 9 مئی کے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت…

11 mins ago

کوہلو میں کارروائی، مختلف مقدمات میں مطلوب 9 ملزمان گرفتار

کوہلو(قدرت روزنامہ)لیویز فورس نے ضلع کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 9 ملزمان کو…

14 mins ago

محمد رضوان نے آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹی ٹوینٹی میں کسے ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا؟ بڑا دعویٰ

کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعد شاہینوں کو…

19 mins ago

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سردی کی لہر داخل، شہریوں نے گرم کپڑوں اور ہیٹر کا استعمال شروع کردیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سردی کی لہر داخل ،شہریوں نے گرم…

20 mins ago