اس سے قبل بی بی سی نے مائیکل وان کو نسل پرستانہ تبصروں کے الزام میں ہی اپنے شو سے باہر کردیا تھا . واضح رہے کہ مائیکل وان پر پاکستانی نژاد کاؤنٹی کرکٹر عظیم رفیق کی جانب سے پہلے نسل پرستانہ تبصروں کا الزام عائد کیا گیا جس کے بعد پاکستان کے سابق کرکٹر رانا نوید الحسن نے بھی اس حوالے سے تصدیق کی تھی . خیال رہے کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز 8 دسمبر سے شروع ہورہی ہے . . .
لندن(قدرت روزنامہ) برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) نے سابق انگلش کپتان اور کمنٹیٹر مائیکل وان کو نسل پرستانہ تبصروں کے الزام کے بعد آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان اگلے ماہ ہونے والی ایشز سیریز کی کوریج سے روک دیا . بی بی سی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مائیکل وان ایشز سیریز کی کوریج میں ہماری ٹیم میں شامل نہیں ہوں گے .
متعلقہ خبریں