لندن(قدرت روزنامہ) برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) نے سابق انگلش کپتان اور کمنٹیٹر مائیکل وان کو نسل پرستانہ تبصروں کے الزام کے بعد آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان اگلے ماہ ہونے والی ایشز سیریز کی کوریج سے روک دیا۔ بی بی سی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مائیکل وان ایشز سیریز کی کوریج میں ہماری ٹیم میں شامل نہیں ہوں گے ۔
اس سے قبل بی بی سی نے مائیکل وان کو نسل پرستانہ تبصروں کے الزام میں ہی اپنے شو سے باہر کردیا تھا۔ واضح رہے کہ مائیکل وان پر پاکستانی نژاد کاؤنٹی کرکٹر عظیم رفیق کی جانب سے پہلے نسل پرستانہ تبصروں کا الزام عائد کیا گیا جس کے بعد پاکستان کے سابق کرکٹر رانا نوید الحسن نے بھی اس حوالے سے تصدیق کی تھی۔ خیال رہے کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز 8 دسمبر سے شروع ہورہی ہے۔
چمن(قدرت روزنامہ)پاکستان میں 18 دہشتگردی کے واقعات ہوئے 12 حملہ آوروں کا تعلق افغانستان سے…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعلی وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے مارگلہ ڈائیلاگ 2024 خصوصی تقریب…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر ہرنائی عارف کاکڑ کو معطل کردیاگیا ۔ چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بلوچستان کے چند علاقوں میں…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سکول وین سے بچے کے اغواء کیخلاف ورثا کا شدید احتجاج اور زرغون روڈ…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان گڈز ٹرک مالکان ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کر دی۔ایسوسی ایشن نے اعلان…