انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ جائز مطالبات مانیں گے . ناجائز مطالبات تسلیم نہیں کریں گے،عوام کو پریشان کرنا درست نہیں . انہوں نے بتایا کہ پٹرولیم ڈیلز ایسوسی ایشن کے مطالبہ پر مارجن میں اضافے کی سمری پہلے ہی ای سی سی میں پیش کر دی گئی ہے . آئندہ اجلاس میں اس کا فیصلہ ہو جائے گا لیکن جائز مطالبہ تسلیم کیا جائے گا . واضح رہے کہ : پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے منافع کے مارجن کو بڑھانے کے لیے ملک بھر میں ہڑتال کر دی، بیشتر پیٹرول پمپس بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، کئی شہروں میں کہیں پیٹرول پمپس کھلے تو کہیں بند ہیں، جہاں پیٹرول دستیاب وہاں لوگوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں، پیٹرول کے اس نئے بحران کی وجہ سے شہری پریشان ہیں . ڈیلرز کا مطالبہ ہے کہ اُن کے منافع کا مارجن بڑھا کر 6 فیصد کیا جائے، منافع بڑھانے تک حکومت سے مذاکرات بھی نہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے . رپورٹ کے مطابق صرف ایمبولنس کو پٹرول مہیا کیا جائے گا . لاہور، کراچی، کوئٹہ، پشاور سمیت ملک بھر میں پیٹرول کی فراہمی روک دی گئی ہے . ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور چترال میں بھی پیٹرول پمپس بند رہیں گے . گزشتہ رات سے پیٹرول بھروانے کے لیے پمپس کے باہر گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگی رہیں . پیٹرولیم ڈیلرز کی جانب سے کمیشن مارجن 3 سے 6 فیصد کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے . پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری نعمان بٹ کا کہنا ہے کہ حکومت نے مطالبات تسلیم نہیں کیئےاس لیے آج سے ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند رہیں گے . ان کا کہنا تھا کہ جب تک ڈیلر مارجن 6 فیصد نہیں کیا جاتا مذاکرات نہیں ہوں گے، حکومت نے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی لیکن اب تک کوئی رابطہ نہیں کیا گیا . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ پٹرول پمپس کی ہڑتال کی آڑ میں کچھ گروپس 9 روپے کا اضافہ کرنا چاہتے ہیں . چند کمپنیوں کو نوازنے کے لیے 9 روپے کا اضافہ نہیں کیا جا سکتا .
متعلقہ خبریں