گولیاں لگنے کے نتیجہ میں کارکی فرنٹ سیٹ پر بیٹھے ہوئے میاں بیوی اورعقبی سیٹ پر بیٹھی ہوئی کمسن بچیاں گولیاں لگنے سے موقعہ پر ہی جاں بحق ہوگئیں،واقعہ درینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے یا پھر دوران ڈکیتی کا پولیس کھوج لگانے میں مصروف عمل ہے . واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی اوشیخوپورہ احسن سیف اللہ،ڈی ایس پی فیروز والہ سرکل عمران عباس چدھڑ،ایس ایچ اوفیروالہ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنہوں نے فرانزک ٹیم کی مدد سے شواہد لے کرلاشوں کو تحویل میں لیکر لواحقین کو اطلاع کردی . چار سے پانچ گھنٹے گزرجانے کے باوجود چوہرے قتل کی واردات کے اصل حقائق سامنے نہ آپائے ہیں . ڈی پی اوشیخوپورہ احسن سیف اللہ اور ڈی ایس پی فیروز والہ جائے وقوعہ پرموجود ہیں،ڈی ایس پی فیروز والہ عمران عباس چدھڑ کے مطابق ابھی تک نہ ہی ملزمان کی تعداد سامنے آئی پائے ہیں . پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں واقعے کو پراسرار قرار دیا . گاڑی کے چاروں اطراف فائرنگ کا کوئی نشان نہیں تھا جب کہ اندر گولیوں کے نشانات واضح تھے . پچھلی سیٹ کے دونوں اطراف کے شیشے نہیں ٹوٹے، فرنٹ بیک کے دونوں شیشے سلامت ہیں . صرف کار کی بائیں طرف کا شیشہ جس کے ساتھ خاتون بیٹھی تھی وہ ٹوٹا ہوا تھا . مقتول کی گود میں پستول تھا تاہم ایس پی انویسٹی گیشن ناصر باجوہ کا کہنا ہے کہ خودکشی اور قتل کے پہلو پر تحقیقات کے لیے ٹیمیں بنا دی ہیں . بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ قتل یا خودکشی کا واقعہ ہو سکتا ہے تاہم پولیس تمام پہلوؤں پر تفتیش کر رہی ہے . جبکہ انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے شیخوپورہ میں کار پر فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے چار افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کی ہے . آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ڈی پی او شیخوپورہ خود موقع پر پہنچے اور جائے وقوعہ کا جائزہ لیتے ہوئے فرانزک ٹیموں کی مدد سے تمام شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں . راؤ سردار علی خان نے ہدایت کی کہ کیس کے تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے تفتیش کو جلد از جلدمکمل کیا جائے اور ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں . آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ مقتول فیملی کے لواحقین کے ساتھ قریبی رابطہ رکھا جائے اور سفاک ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں . . .
شیخوپورہ(قدرت روزنامہ)شیخوپورہ کی تھانہ فیرو زوالہ کے علاقہ میں دل دہلا دینے والے چوہرے قتل کی واردات پیش آئی ہے جہاں مسلح افراد نے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کو گولیوں سے بھون دیا . مسلح افراد فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، بتایا گیا ہے کہ لاہور باٹا پور کا رہایشی مقتول شاہنواز اپنی اہلیہ اور 2 کمسن بیٹیوں کے ہمراہ کار پر جیسے ہی نواحی گاؤں مرل پار پہنچے تومسلح ملزمان نے کار سوار فیملی پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی .
متعلقہ خبریں