پٹرول پمپس فی لیٹر پٹرول پر 3 روپے 91 پیسے منافع لیتے ہیں

لاہور(قدرت روزنامہ) پٹرول پمپس کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات پر لیے جانے والے منافع کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پٹرول پمپس فی لیٹر پٹرول پر 3 روپے 91 پیسے منافع لیتے ہیں اور ڈیزل پر پمپس کا منافع 3 روپے 30پیے فی لیٹر ہے۔فی لیٹر پٹرول پمپس کا منعفع 2.75 فیصد بنتا ہے جسے پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 6 فیصد تک بڑھانے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔
اس مطالبے پر پٹرول پر پمپس کا منافع پونے 9 روپے فی لیٹر بنے گا اور 6 فیصد ڈیزل پر منافع ساڑھے 8 روپے تک پہنچ جائے گا۔ذرائع کے مطابق پٹرول پر الگ الگ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں بھی 2 روپے 97 پیسے فی لیٹر منافع لیتی ہیں۔ڈیلرز مارجن کے ساتھ ان کی آئل مارکیٹنگ کمپنوں کا منافع بھی بڑھتا ہے۔واضح رہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے منافع کے مارجن کو بڑھانے کے لیے ملک بھر میں ہڑتال کر رکھی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تاہم پاکستان اسٹیٹ آئل اور پیٹرولیم کمپنی شیل نے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے کی جانے والی ہڑتال سے لاتعلقی ظاہر کرتے ہوئے اپنے پیٹرول پمپس کھلے رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ یٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ملک بھر میں ہڑتال جاری ہے لیکن کچھ پیٹرول پمپس ایسے بھی ہیں جو کھلے رہیں گے۔ ملک کے مختلف شہروں میں پیٹرولم پمپس پر جزوی دستیابی جاری ہے۔
اس حوالے سے پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) اور شیل کی جانب سے ملک بھر میں کمپنی کی زیرِ ملکیت کھولے گئے پیٹرول پمپس کی فہرست جاری کی گئی، اس فہرست کے مطابق پی ایس او کے کراچی میں 7 مقامات پر پیٹرول پمپ کھلے ہیں۔ کراچی میں کلفٹن روڈ، عبداللّٰہ شاہ غازیؒ کے مزار کے قریب، خیابانِ اتحاد، کورنگی، مین کورنگی روڈ، نارتھ ناظم آباد بلاک اے اور کے ڈی اے ورکشاپ شارعِ فیصل پر واقع پیٹرول پمپ کھلے ہوئے ہیں جہاں پیٹرول دستیاب ہے۔
جبکہ شیل کی جانب سے بھی کراچی میں 7 مقامات پر پیٹرول پمپ کھلے ہوئے ہیں۔ شیل کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق کراچی میں عسکری مین راشد منہاس روڈ، ایم اے جناح روڈ، خیابانِ بحریہ ڈیفنس فیز 5، سن سیٹ بلیوارڈ ڈیفنس فیز 2، کلفٹن بلاک 8، مین سپر ہائی وے گیٹ اور شارعِ فیصل پر واقع پیٹرول پمپس پر پیٹرول دستیاب ہے۔

Recent Posts

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

7 mins ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

16 mins ago

وزیر اعظم نے فلسطینیوں اور کشمیریوں کا مقدمہ زور دار طریقے سے پیش کیا: وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیر اعظم محمد شہبازشریف کے اقوام متحدہ…

44 mins ago

سپریم کورٹ سے چوری کیے گئے کمپیوٹر کہاں سے برآمد ہوئے؟جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ سے 2 کمپیوٹر سسٹم چوری ہونے والے کمپیوٹر بلیو ایریا…

53 mins ago

وزیر اعلیٰ مریم نوازکا فیصل آباد میں 21 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیصل آباد میں دوران ڈکیتی واردات…

1 hour ago

یہ حکومت ہمیں ہماراآئینی حق نہیں دے رہی، علی امین گنڈاپور

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے خیبر پختونخوا سے قافلے کی صورت میں آئے…

1 hour ago