تاہم سینئر صحافی حسن نثار نے کہا کہ مریم نواز کا نوازشریف کو سازش کے تحت ہٹانے کا الزام درست نہیں . شریف خاندان کی تاریخ ہی جھوٹ کی تاریخ ہے . ان کا سچ بھی جھوٹ میں لپٹا ہوا ہے اور یہ ان کا تازہ ترین شاہکار ہے،ان کے کردار سے متعلق آئی جی عباس خان نے رپورٹ بھی شائع کی کہ انہوں پولیس میں جرائم پیشہ افراد بھرتی کیے . ثاقب نثار کی آڈیوسے متعلق میری منطق بہت سادہ ہے کہ جسٹس قیوم والے کیس کے بعد کوئی پاگل ہی فون پر اس طرح کی گفتگو کر سکتا ہے . نوازشریف کی سیاست میں آمد ہی ایک بدترین سازش ہے جب کہ سینئر تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا کہ پاکستان میں ہر واقعے کے پیچھے کوئی نہ کوئی سازش ہوتی ہے . یہ نہیں کہا جا سکتا ہے کہ نوازشریف نے خود ہی اپنے خلاف عدالتوں کے فیصلے لیے . پس منظر میں کوئی نہ کوئی منصوبندی ہو رہی تھی ، اس کو سازش کہتے ہیں . واضح رہے کہ گذشتہ روز ) : پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے سابق چیف جسٹس کی لیک آڈیو کو ثاقب نثار کے خلاف چارج شیٹ قرار دیا . انہوں نے اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ثاقب نثار نے کہا تھا کہ یہ آواز ان کی نہیں ہے . ثاقب نثار کو آج تک نہیں تو کل سچ بتانا پڑے گا . سابق چیف جسٹس نے انصاف کا قتل کیا،ان کی لیک آڈیو گناہوں کا اعتراف ہے . ان کی سازش کے خلاف قدرت کا نظام حرکت میں آ چکا ہے . مریم نواز کا کہنا تھا کہ ثاقب نثار بتائیں کس نے انہیں کہا کہ عمران خان کو لانا ہے . بتائیں آپ کو کس نے مجبور کیا کہ نوازشریف اور مجھے سزا دیں . ثاقب نثار بتائیں آپ غیر قانونی اقدامات کرنے پر کیوں مجبور ہوئے . . .
لاہور (قدرت روزنامہ) سینئر تجزیہ کار حسن نثار کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو سازش کے تحت ہٹانے کا الزام درست نہیں . جیو کے پروگرام ’رپورٹ کارڈ ‘ میں اینکر کے سوال کیا مریم نواز کا نوازشریف کو سازش کے تحت ہٹانے کا الزام درست ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے سینئر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ نوازشریف سازش کے تحت اقتدار میں لائے گئے اور سازش کے تحت ہی نکالے گئے .
متعلقہ خبریں