نوازشریف کو سازش کے تحت ہٹانے کا الزام درست نہیں

لاہور (قدرت روزنامہ) سینئر تجزیہ کار حسن نثار کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو سازش کے تحت ہٹانے کا الزام درست نہیں۔جیو کے پروگرام ’رپورٹ کارڈ ‘ میں اینکر کے سوال کیا مریم نواز کا نوازشریف کو سازش کے تحت ہٹانے کا الزام درست ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے سینئر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ نوازشریف سازش کے تحت اقتدار میں لائے گئے اور سازش کے تحت ہی نکالے گئے۔
تاہم سینئر صحافی حسن نثار نے کہا کہ مریم نواز کا نوازشریف کو سازش کے تحت ہٹانے کا الزام درست نہیں۔شریف خاندان کی تاریخ ہی جھوٹ کی تاریخ ہے۔ان کا سچ بھی جھوٹ میں لپٹا ہوا ہے اور یہ ان کا تازہ ترین شاہکار ہے،ان کے کردار سے متعلق آئی جی عباس خان نے رپورٹ بھی شائع کی کہ انہوں پولیس میں جرائم پیشہ افراد بھرتی کیے۔

ثاقب نثار کی آڈیوسے متعلق میری منطق بہت سادہ ہے کہ جسٹس قیوم والے کیس کے بعد کوئی پاگل ہی فون پر اس طرح کی گفتگو کر سکتا ہے۔

نوازشریف کی سیاست میں آمد ہی ایک بدترین سازش ہے جب کہ سینئر تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا کہ پاکستان میں ہر واقعے کے پیچھے کوئی نہ کوئی سازش ہوتی ہے۔یہ نہیں کہا جا سکتا ہے کہ نوازشریف نے خود ہی اپنے خلاف عدالتوں کے فیصلے لیے۔پس منظر میں کوئی نہ کوئی منصوبندی ہو رہی تھی ، اس کو سازش کہتے ہیں۔واضح رہے کہ گذشتہ روز ) : پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے سابق چیف جسٹس کی لیک آڈیو کو ثاقب نثار کے خلاف چارج شیٹ قرار دیا۔
انہوں نے اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ثاقب نثار نے کہا تھا کہ یہ آواز ان کی نہیں ہے۔ثاقب نثار کو آج تک نہیں تو کل سچ بتانا پڑے گا۔سابق چیف جسٹس نے انصاف کا قتل کیا،ان کی لیک آڈیو گناہوں کا اعتراف ہے۔ ان کی سازش کے خلاف قدرت کا نظام حرکت میں آ چکا ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ثاقب نثار بتائیں کس نے انہیں کہا کہ عمران خان کو لانا ہے۔بتائیں آپ کو کس نے مجبور کیا کہ نوازشریف اور مجھے سزا دیں۔ثاقب نثار بتائیں آپ غیر قانونی اقدامات کرنے پر کیوں مجبور ہوئے۔

Recent Posts

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

9 mins ago

وزیر اعظم نے فلسطینیوں اور کشمیریوں کا مقدمہ زور دار طریقے سے پیش کیا: وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیر اعظم محمد شہبازشریف کے اقوام متحدہ…

36 mins ago

سپریم کورٹ سے چوری کیے گئے کمپیوٹر کہاں سے برآمد ہوئے؟جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ سے 2 کمپیوٹر سسٹم چوری ہونے والے کمپیوٹر بلیو ایریا…

45 mins ago

وزیر اعلیٰ مریم نوازکا فیصل آباد میں 21 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیصل آباد میں دوران ڈکیتی واردات…

56 mins ago

یہ حکومت ہمیں ہماراآئینی حق نہیں دے رہی، علی امین گنڈاپور

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے خیبر پختونخوا سے قافلے کی صورت میں آئے…

1 hour ago

گنڈاپور کے ساتھ پھر موئے موئے ہوگیا، سر پٹخ پٹخ کر واپس لوٹ گیا، عظمیٰ بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے راولپنڈی میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے…

1 hour ago