جوہر ٹاؤن میں خاتون وکیل کے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا

لاہور(قدرت روزنامہ) جوہر ٹاؤن میں خاتون وکیل کے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا،مقتولہ کو اس کی سوتن نے اجرتی قاتل کو پیسے دے کر قتل کروایا۔تفصیلات کے مطابق 11 اکتوبر کو لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں خاتون وکیل جاں بحق ہو گئی تھیں۔جاں بحق خاتون وکیل کی شناخت عقیلہ سبحانی ایڈوکیٹ کے نام سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق خاتون وکیل جو چار گولیاں لگیں۔ گولیاں لگنے کے بعد خاتون کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ دم توڑ گئیں۔عقیلہ سبحانی اپنی گاڑی پر سفر کر رہی تھیں۔پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ خاتون وکیل کی گاڑی پر فائرنگ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی جانب سے کی گئی جو فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔سی سی پی او لاہور نے واقعے کا نوٹس لے لیا ۔

۔ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کی گئی۔14 اکتوبر کو خاتون وکیل کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی جب پولیس نے دوملزمان کو گرفتار کیا۔۔سی آئی اے صدر پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے دو ملزمان کو کوٹ لکھپٹ سے گرفتار کیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے تفتیش جاری ہے تاکہ اصل حقائق سامنے آئیں کہ مقتولہ کو کیوں قتل کیا گیا۔
اسی حوالے سے اب اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ اس کیس میں خاتون کو بھی گرفتار کیاگیا تھا۔ملزمہ نے تفتیش کے دوران اعتراف کیا کہ میرا شوہر مجھے وقت اور توجہ نہیں دیتا تھا اس لیے قتل کا منصوبہ بنایا۔شوہر نے سوتن کو گھر خرید کر دیا اور مجھے مناسب خرچہ نہیں دیتا تھا۔ملزمہ نے مزید بتایا کہ شوٹر کو دو لاکھ روپے میں قتل کے لیے راضی کیا جب کہ ایک لاکھ روپے ایڈوانس میں بھی ادا کیا تھا۔
اجرتی قاتل 22 روز تک مقتولہ کی ریکی کرتا رہا اور پھر واردات کی۔ڈی ایس پی سی آئی اے قیصر مشتاق کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے شوہر کا ملازم بھی ریکی کرنے میں مدد فراہم کرتا تھا۔قتل کی واردات میں ملوث تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔آلہ قتل اور واردات کے لیے ادا کی گئی رقم بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

Recent Posts

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

10 mins ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

19 mins ago

وزیر اعظم نے فلسطینیوں اور کشمیریوں کا مقدمہ زور دار طریقے سے پیش کیا: وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیر اعظم محمد شہبازشریف کے اقوام متحدہ…

46 mins ago

سپریم کورٹ سے چوری کیے گئے کمپیوٹر کہاں سے برآمد ہوئے؟جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ سے 2 کمپیوٹر سسٹم چوری ہونے والے کمپیوٹر بلیو ایریا…

55 mins ago

وزیر اعلیٰ مریم نوازکا فیصل آباد میں 21 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیصل آباد میں دوران ڈکیتی واردات…

1 hour ago

یہ حکومت ہمیں ہماراآئینی حق نہیں دے رہی، علی امین گنڈاپور

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے خیبر پختونخوا سے قافلے کی صورت میں آئے…

1 hour ago