چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا بھارت جانے سے انکار

(قدرت روزنامہ)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی جانب سے بھارتی دعوت پر بھارت جانے سے انکار کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر بھارتی لوک سبھا نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو دورہ بھارت کی دعوت دی تھی، صادق سنجرانی کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی صد سالہ تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔

صادق سنجرانی کی جانب سے بھارتی دورے کے لیے دی گئی دعوت کے جواب میں کہا گیا ہے کہ 5 اگست کے غیرقانونی اقدام کی واپسی تک کسی بھارتی تقریب میں نہیں جاؤں گا، کشمیریوں کی خصوصی حیثیت والی آئینی شقیں 370 اور 35 اے ختم کر کے ظلم ڈھایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ لوک سبھا، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی صدسالہ تقریب کا انعقاد 4 دسمبر کو ہوگا، اس تقریب سے بھارتی صدر اور وزیراعظم نے خطاب کریں گے۔

Recent Posts

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

4 mins ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

13 mins ago

وزیر اعظم نے فلسطینیوں اور کشمیریوں کا مقدمہ زور دار طریقے سے پیش کیا: وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیر اعظم محمد شہبازشریف کے اقوام متحدہ…

40 mins ago

سپریم کورٹ سے چوری کیے گئے کمپیوٹر کہاں سے برآمد ہوئے؟جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ سے 2 کمپیوٹر سسٹم چوری ہونے والے کمپیوٹر بلیو ایریا…

49 mins ago

وزیر اعلیٰ مریم نوازکا فیصل آباد میں 21 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیصل آباد میں دوران ڈکیتی واردات…

59 mins ago

یہ حکومت ہمیں ہماراآئینی حق نہیں دے رہی، علی امین گنڈاپور

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے خیبر پختونخوا سے قافلے کی صورت میں آئے…

1 hour ago