پمپس مالکان کا فی لیٹر منافع بڑھانے پر حکومت رضامند ہوگئی، ذرائع

کراچی (قدرت روزنامہ)حکومت نے پمپس مالکان کا فی لیٹر منافع مزید بڑھانے پر ابتدائی رضامندی ظاہر کردی ہے،فی لیٹر پیٹرول پر 85 پیسہ کے بجائے 1 روپیہ منافع بڑھایا جا سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومتی آفر ہے کہ ڈیزل پر 60 پیسے کے بجائے 70 پیسہ منافع بڑھا سکتے ہیں،جبکہ پمپس مالکان کی جانب سے منافع مزید بڑھانے اور فوری واضح نوٹیفکیشن پر زور دیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ پیٹرول پمپس فی لیٹر پیٹرول پر 3 روپے 91 پیسے منافع لیتے ہیں، پیٹرول پمپس کا فی لیٹر ڈیزل میں منافع 3 روپے 30 پیسے ہے جس کی مناسبت سے فی لیٹر پیٹرول پر پیٹرول پمپس کا منافع 2اعشاریہ 75 فیصد بنتا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اس منافع کو 6 فیصد تک بڑھانے کا مطالبہ کر رہی ہے، اس مطالبے پر پیٹرول پر پمپس منافع پونے 9روپے فی لیٹر بنے گا اور ڈیزل پر پیٹرول پمپس 3 روپے 30 پیسے فی لیٹر منافع لے رہے ہیں ۔
پیٹرول ڈیلرز کے مطالبے کے مطابق 6فیصد سے ڈیزل پر منافع ساڑھے 8 روپے تک پہنچ جائے گا، جبکہ پیٹرول اور ڈیزل پر الگ الگ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں بھی 2 روپے97 پیسے فی لیٹر منافع لیتی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیلرز مارجن کے ساتھ ان آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا منافع بھی بڑھنا ہے۔
واضح رہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے منافع کے مارجن کو بڑھانے کے لیے ملک بھر میں ہڑتال کی ہے، بیشتر پیٹرول پمپس بند ہونے سے شہریوں کو دشواری کا سامنا ہے، جبکہ بعض سرکاری اور نجی پمپس پر پیٹرول کی فراہمی جاری ہے۔

Recent Posts

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافہ متوقع

اگر یہ اضافہ منظور ہوا تو جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوگا، ذرائع اسلام آباد…

1 hour ago

ملک میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

آئل اور گھی کی فی کلو قیمت میں 70 سے 75 روپے کی کمی ریکارڈ…

1 hour ago

ایک اور گاڑی کی قیمت میں ساڑھے 7 لاکھ روپے تک کمی کردی گئی

گاڑی کی نئی نظر ثانی شدہ قیمت 39 لاکھ روپے مقرر کردی گئی اسلام آباد…

1 hour ago

سولر پینل کی قیمتوں میں 65 فیصد کمی، گزشتہ سال کی نسبت کتنی بچت ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی مارکیٹ کے زیر اثر پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں…

1 hour ago

امریکا نے چینی الیکٹرک گاڑیوں اور سولر پینل پر 100 فیصد ٹیکس عائد کردیا

اقدام کا مقصد امریکی شہریوں کے روزگار کا تحفظ ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس امریکا (قدرت…

2 hours ago

سولر پینلز کے بعد بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی ہزاروں روپے کمی

مہنگائی کے مارے عوام کیلئے ریلیف کا ایک اور ٹھنڈا جھونکا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سولر…

3 hours ago