عمران خان نے خواب دکھاکر چکنا چور کر دیے، عفت عمر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف پاکستانی اداکارہ عفت عمر کاعمران خان کی حکومت سے شکوہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ انہوں نے عوام کو خواب دکھا کر چکنا چور کردیے۔عفت عمر نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں میزبان نعمان اعجاز کے ایک سوال کے جواب میں سیاست کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ’وہ ضیاء الحق کے دور میں پلی بڑھیں اور پھر پرویز مشرف کا دور بھی دیکھا لیکن اتنے برے حلات نہیں تھےجتنے اب ہوگئے ہیں‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’وہ دونوں دور عمراں خان کے دور کے مقابلے میں بہت بہتر تھے، اس وقت معاشی صورتحال اتنی خراب نہیں تھی جتنی اب ہوگئی ہے‘۔عفت عمر نے کہا کہ عمران خان نے جھوٹ بولا، انہوں نے عوام کو خواب دکھائے اور پھر سب چکنا چور کردیے‘۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ کبھی بھی سیاست دان نہیں بنیں گی، چاہے انہیں اس حوالے سے پیشکش بھی کی جائے کیونکہ سیاست دان کوبہت زیادہ جھوٹ بولنے پڑتے ہیں اور وہ ایسا نہیں کر سکتیں۔

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

23 hours ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

1 day ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

1 day ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

1 day ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

1 day ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

1 day ago