ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی سرپرستی میں قائم میڈیا سیل کے ذریعے قومی خزانے سے وفاقی حکومت کے 9 ارب 62 کروڑ 54 لاکھ 3 ہزار 902 روپے خرچ کئے گئے . مذکورہ میڈیا سیل سے پنجاب کی ایڈورٹائزمنٹ کو کنٹرول کرنے کے شواہد بھی سامنے آئے ہیں . تحقیقاتی کمیٹی میڈیا سیل کے ذریعے سرکاری رقوم کے غیر قانونی استعمال کے معاملات کی تحقیقات کر کے اپنی رپورٹ مرتب کرے گی . . .
(قدرت روزنامہ)وزارت اطلاعات و نشریات نے مریم نواز کی جانب سے بعض میڈیا چینلز کو اشتہارات نہ دینے کے حوالے سامنے آنے والے انکشافات پر تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی .
تحقیقاتی کمیٹی ن لیگ کے دور حکومت میں میڈیا کو جاری کیے جانے والے اشتہارات میں بے ضابطگیوں اور میڈیا سیل کے ذریعے من پسند صحافیوں اور مختلف میڈیا گروپس کو نوازنے سے متعلق اپنی رپورٹ مرتب کرے گی .
متعلقہ خبریں