ماہرہ خان کو ’بوڑھی ‘کہنے پر اداکارہ عائشہ عمر کو غصہ چڑھ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)عائشہ عمر نے ساتھی اداکارہ ماہرہ خان پر تنقید کرنے والی خاتون صارف کو کھری کھری سنا دیں۔گزشتہ روز گلیکسی لالی وڈ نامی انسٹاگرام پیج نے اداکارہ ماہرہ خان کے ہمراہ زاہد احمد اور شہریار منور کی تصویر شیئر کی جس میں بتایا گیا کہ یہ تینوں کسی شارٹ فلم کے لیے ایک ساتھ ہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ ماہرہ خان تو سب کی ماما لگ رہی ہیں جب کہ ایک اور صارف نے تبصرہ پیش کیا کہ ماہرہ بوڑھی دکھائی دے رہی ہیں۔

اداکارہ عائشہ عمر نے اس صارف کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ اس میں کیا برائی ہے؟ ماہرہ خان جیسی ظاہری طور پر خوبصورت دکھائی دیتی ہیں ویسے ہی ان کا باطن بھی دلکش ہے، ہر جاندار کو قدرتی عمل سے گزر کر بوڑھا ہونا ہے۔عائشہ نے ساتھی اداکارہ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ کیا ہم اپنے الفاظ پر نظر ثانی کرتے ہوئے لوگوں کو ان کی عمر، وزن، رنگ اور کپڑوں کو لے کر شرمندہ کرنا چھوڑ سکتے ہیں؟اداکارہ نے آخر میں نرم لہجہ اپناتے ہوئے خاتون صارف سے کہا کہ مجھے معاف کیجیے گا، میں محض آپ کی نشاندہی کرتے ہوئے یہ سب نہیں کہنا چاہتی تھی لیکن اس قسم کے تمام کمنٹس دیکھ کر مجھ سے رہا نہیں گیا۔

Recent Posts

آئی ایم ایف کا قرض پروگرام پر مکمل عملدرآمد اور ٹیکس نیٹ وسیع کرنے پر زور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان…

8 mins ago

پنجگور واقعے کی مذمت، چن چن کر بے گناہ پاکستانیوں کے قتل کا حساب لیں گے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پنجگور واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے…

38 mins ago

پنجگور ،گھر میں گھس کر فائرنگ سے 7 مزدور قتل

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے خداںبادان میں نامعلوم افراد نےرہائش کوارٹر میں رہائش پذیر پنجاب سے…

49 mins ago

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

7 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

7 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

7 hours ago