انہوں نے کہاکہ ملک لاالہ اللہ کے نام سے بنا لیکن 70 سالوں سے لاالہ اللہ کا مذاق اڑایا گیا ہے ، جو کلمہ ہمیں تحفظ اور آزادی فراہم کرتا ہے اس کلمے کو پڑھ کر ہم عالمی قوتوں کے غلام بن گئے ہیں . سربراہ پی ڈی ایم نے کہاکہ ملک میں باتیں انسانی حقوق کی کرتے ہیں لیکن انسانی حقوق کا تحفظ نہیں کیا جا رہا ہے، ہم نے حکومت میں اور باہر رہ کر بھی عوامی حقوق کی بات کی ہے . مولانا فضل الرحمان نے دوران خطاب کہاکہ ملکی معیشت کمزور ہے، جے یو آئی ف نے اصولوں پر کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کیا، جمہوریت کی بحالی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں . ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو چاہیے کہ اس وطن کی حفاظت کریں . واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان تین روز کے دوران کشمور، رحیم یار خان اور دیگر علاقوں کا دورہ بھی کریں گے . مولانا راشد محمود سومرو، مولانا عبدالغفور حیدری اور دیگر معززین بھی پی ڈی ایم کے ہمراہ تھے . . .
(قدرت روزنامہ)مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہےکہ 70 سال بیت گئے لیکن ملک جس مقصد کے لیے بنا تھا وہ مقصد ابھی تک پورا نہیں ہوا ہے .
پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کندھ کوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سندھ دھرتی کے لوگوں کو اللہ تعالیٰ نے شعور عطا کیا ہے، انسانی حقوق کو محفوظ بنانا ہمارا فرض ہے .
متعلقہ خبریں