ملک جس مقصد کے لیے بنا تھا وہ ابھی تک پورا نہیں ہوا ، مولانا فضل الرحمان

(قدرت روزنامہ)مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہےکہ 70 سال بیت گئے لیکن ملک جس مقصد کے لیے بنا تھا وہ مقصد ابھی تک پورا نہیں ہوا ہے۔

پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کندھ کوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سندھ دھرتی کے لوگوں کو اللہ تعالیٰ نے شعور عطا کیا ہے، انسانی حقوق کو محفوظ بنانا ہمارا فرض ہے۔

انہوں نے کہاکہ ملک لاالہ اللہ کے نام سے بنا لیکن 70 سالوں سے لاالہ اللہ کا مذاق اڑایا گیا ہے ، جو کلمہ ہمیں تحفظ اور آزادی فراہم کرتا ہے اس کلمے کو پڑھ کر ہم عالمی قوتوں کے غلام بن گئے ہیں۔

سربراہ پی ڈی ایم نے کہاکہ ملک میں باتیں انسانی حقوق کی کرتے ہیں لیکن انسانی حقوق کا تحفظ نہیں کیا جا رہا ہے، ہم نے حکومت میں اور باہر رہ کر بھی عوامی حقوق کی بات کی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے دوران خطاب کہاکہ ملکی معیشت کمزور ہے، جے یو آئی ف نے اصولوں پر کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کیا، جمہوریت کی بحالی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو چاہیے کہ اس وطن کی حفاظت کریں۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان تین روز کے دوران کشمور، رحیم یار خان اور دیگر علاقوں کا دورہ بھی کریں گے۔

مولانا راشد محمود سومرو، مولانا عبدالغفور حیدری اور دیگر معززین بھی پی ڈی ایم کے ہمراہ تھے۔

Recent Posts

ہونڈا نے اپنی پہلی الیکٹرک اسپورٹس بائیک متعارف کرا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آٹو موبائل کمپنی ’ہونڈا‘ نے اپنی پہلی الیکٹرک اسپورٹس بائیک متعارف کروا…

10 mins ago

سیاست کا شوق نہیں، سب پروپیگنڈا ہے، بشریٰ بی بی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی…

22 mins ago

وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل پر نماز استسقا ادا، ملک کے مختلف علاقوں میں بارش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شریف کی اپیل پر ملک کے مختلف شہروں میں نماز استسقا…

33 mins ago

بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے دراصل پاکستان کیوں نہیں آ رہا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کر دیاہے جبکہ…

44 mins ago

وائرل ہونے والی مبینہ نازیبا ویڈیوز پر متھیرا کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز کی اداکارہ ماڈل اور میزبان متھیرا نے حالیہ دنوں سوشل…

55 mins ago

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ فتنۃ الخوارج دنیا…

1 hour ago