چینی کمپنی کا 44 میگا پکسل سیلفی کیمرے والا سستا ترین فون متعارف؛ قیمت جانیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ویوو کمپنی نے 44 میگا پکسل سیلفی کیمرا فون وی 23 ای 5 جی متعارف کروا دیا ہے۔ویوو نے اس سیریز کا ایک اور نیا فون وی 23 ای 5 جی متعارف کروایا ہے جس میں اتنے زیادہ پکسلز دیئے گئے ہیں جو بیشتر اسمارٹ فونز کے بیک کیمروں میں بھی نہیں ہوتے۔یہ فون 44 میگا پکسل سیلفی کیمرے سے لیس ہے جو واٹر ڈراپ نوچ میں چھپا ہوا ہے ، فون کے اندر میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 810 پراسیسر موجود ہے۔
ویوو وی 23 ای میں 6.44 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے مگر حیران کن طور پر ریفریش ریٹ صرف 60 ہرٹز ہے جبکہ فنگرپرنٹ سنسر اسکرین کے اندر نصب ہے ، فون کے اندر 4050 ایم اے ایچ بیٹری 44 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔
اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج فن ٹچ او ایس 12 سے کیا گیا ہے جبکہ 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔جیسا نام سے ظاہر ہے کہ اس میں 5 جی سپورٹ موجود ہے جبکہ ڈوئل بینڈ وائی فائی، بلیوٹوتھ 5.1 اور یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ دیگر قابل ذکر فیچرز ہیں ، فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہے۔فون کا مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو شاٹس کیمرے موجود ہیں۔
اس فون کو سب سے پہلے تھائی لینڈ میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جہاں یہ یکم دسمبر سے دستیاب ہوگا ، بلیک اور سن شائن کوسٹ رنگوں میں دستیاب یہ فون 392 ڈالرز (68 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔واضح رہے کہ ویوو وہ کمپنی ہے جس نے دنیا کا پہلا 32 میگا پکسل سیلفی کیمرا وی 15 پرو کی شکل میں متعارف کروایا تھا ، بعد ازاں 44 میگا پکسل سیلفی کیمرا بھی اسی کمپنی کی وی سیریز میں پیش کیا گیا۔

Recent Posts

علی امین کیخلاف شراب برآمدگی کیس، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سماعت سے معذرت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا…

17 mins ago

صدر زرداری کے ماضی کے ساتھی اسماعیل ڈاہری چرس اور کلاشنکوف برآمدگی پر گرفتار

دولت پور / حیدرآباد(قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری کے ماضی کے انتہائی قریبی ساتھی…

20 mins ago

وزیراعظم کا اعلیٰ افسروں کے پروموشن کورس پر نہ جانے کا سخت نوٹس

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی افسران کے ترقیو…

21 mins ago

پاکستا ن ریلوے نے تمام مسافرٹرینوں کے کرایوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ))پاکستان ریلوے نے تمام مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کر دی۔ پاکستان…

24 mins ago

عباسی شہید اسپتال کے ملازم کو رشوت لینے پر قید اور جرمانے کی سزا

کراچی(قدرت روزنامہ) انسداد رشوت ستانی کی خصوصی عدالت نے عباسی شہید اسپتال کے ملازم کو…

36 mins ago

کراچی کے صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد کے صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔…

51 mins ago