معیشت کو سہارا دینے کیلئے امارات کا بھاری سرمایہ کاری کا اعلان،آج کی سب سے بڑی خبر

انقرہ(قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات نے ترکی کی معیشت کو سہارا دینے کے لیے بھاری سرمایہ کاری کا اعلان کردیا۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے ترکی میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا گیا ہے۔عرب میڈیا کا بتانا ہےکہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے یہ اعلان امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید اور ترک صدر طیب اردوان کے درمیان بدھ کے روز انقرہ میں ہونے والی ملاقات کے بعد کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے ترکی میں سرمایہ کاری کا اعلان دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے ایک نئے باب کو کھولے گا۔عرب میڈیا کا کہنا ہےکہ امارات کی جانب سے یہ اقدام ترکی کی معیشت کو سہارا دینے اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو بڑھانے کےلیے اٹھایا گیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری میں اسٹریٹیجک سرمایہ کاری سب سے اہم ہوگی جب کہ توانائی، صحت اور خوراک کے شعبوں کو بھی خاص اہمیت حاصل ہوگی۔واضح رہےکہ ترکی کی کرنسی لیرا کی قدر میں گزشتہ روز تاریخی کمی آئی اور لیرا ڈالر کے مقابلے میں 15 فیصد تک نیچے آیا۔

Recent Posts

جوڈیشل کمیشن اجلاس؛ جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…

5 mins ago

تحریک انصاف کے اہم رہنما کو جیل سے رہائی کے بعد پھر گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…

29 mins ago

سروسزچیف کی مدت بڑھانا اسکا اندرونی معاملہ، قانون سازی تسلیم کریں گے:سلمان اکرم راجہ

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم…

32 mins ago

رمضان شوگر مل کیس؛ دیکھنا ہے ریفرنس پر سماعت کا اختیار ہے یا نہیں، جج اینٹی کرپشن

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…

40 mins ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کاآج رات بیرون ملک روانہ ہونے کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…

42 mins ago

آئندہ سال سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج 2025 منظور کرلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…

44 mins ago