حکومت نے پٹرول ڈیلرز مطالبات کے معاملے پر نااہلی دکھائی، بلاول بھٹو زرداری

کراچی (قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرادری نے کہا ہے کہ حکومت نے پٹرولیم ڈیلرز کے مطالبات کے معاملے میں نااہلی دکھائی، پٹرول پمپ بند ہونے سے آج پورا ملک پریشان ہے۔ایک بیان میں چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک بھر میں بیشتر پٹرول پمپ بند ہیں، اکثر پر گاڑیوں کی قطاریں لگی ہیں، کاروباری امور متاثر ہیں، یہ حکومت کی ناکامی ہے۔انہوں نے کہا کہ امورِ زندگی ٹھپ کرکے عمران خان نے ہر پاکستانی کی زندگی اجیرن کردی، پی ٹی آئی حکومت حل ہونے والے مسائل بھی نااہلی سے بحران بنا دیتی ہے۔
پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ عوام پہلے ہی ملکی تاریخ کا مہنگا ترین پٹرول خرید رہے ہیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اگلا اضافہ تباہ کن ہوگا۔اُن کا کہنا تھا کہ مہنگی بجلی، قلت کے ساتھ مہنگا پٹرول، گیس پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کے تحفے ہیں، پہلے دن سے ہم نے پی ٹی آئی بجٹ کو ناکام کہا۔بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ بجٹ کے ثمرات سے ثابت ہوگیا کہ عمران خان نااہل حکمران ہیں۔

Recent Posts

آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹی20، بابراعظم نے2 اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیے

کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…

2 mins ago

سموگ کی صورتحال ، وزیر تعلیم نے سکولوں کی بندش کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…

6 mins ago

کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا سے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…

9 mins ago

ہرنائی میں جھڑپ، 3 دہشتگرد ہلاک، میجرسمیت 2 جوان شہید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…

11 mins ago

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5ہزار 500روپے کی کمی

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے…

15 mins ago

دبئی حکام نے غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ جاری کر دی

دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے حکام نے غیر قانونی…

22 mins ago