ایبٹ آباد میں نماز جنازہ کے دوران ہال کی چھت گر گئی

ایبٹ آباد (قدرت روزنامہ)ایبٹ آباد میں نماز جنازہ کے دوران ہال کی چھت گر گئی، متعدد افراد زخمی ہو گئے . تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے ضلع ایبٹ آباد میں جمعرات کی شام کو انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا .

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایبٹ آباد کے علاقے نملی میرا میں نماز جنازہ کے دوران اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی . نماز جنازہ ایک ہال میں پڑھائی جا رہی تھی جب اچانک ہال کی چھت نمازیوں پر آن گری . اس افسوسناک واقعے کے نتیجے میں نمازیوں کی بڑی تعداد شدید زخمی ہو گئی . میڈیا رپورٹس کے مطابق 20 کی تعداد میں زخمی افراد تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کیے گئے ہیں . . .

متعلقہ خبریں