سلمان خان کے سٹائلسٹ اور کترینہ کیف کے قریبی دوست نے اداکارہ کی شادی کا اشارہ دے کر ہر کسی کو حیرت میں مبتلا کر دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار سلمان خان کے سٹائلسٹ اور کترینہ کیف کے قریبی دوست ایشلے ریبیلو نے اداکارہ کی شادی سے متعلق اشارہ دے دیا ہے . تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایشلے ریبیلو کی جانب سے کترینہ کو ان کی حال ہی میں منائی جانے والی سالگرہ کی مبارکباد دینے کے لیے ایک سٹوری شیئر کی گئی .

شیئر کی گئی اسٹوری میں کترینہ کو سفید رنگ کا خوبصورت عروسی گاو¿ن پہنے دیکھا جاسکتا ہے، زیر نظر تصویر دراصل بالی وڈ فلم بھارت کے اسٹیج کی ہے . ایشلے ریبیلو نے کترینہ کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کیپشن درج کیا کہ سالگرہ مبارک ہو ، شاید جلد یہ حقیقت ہو جائے . بعد ازاں کترینہ کی جانب سے سالگرہ کی مبارکباد دینے پر ایشلے ریبیلو کا شکریہ بھی اداکیا گیا . بھارتی میڈیا رپورٹس میں ایشلے ریبیلو کی مبارکباد اور خواہش کو کترینہ کیف اور وکی کوشل کی جلد شادی کا اشارہ قرار دیا جارہا ہے، افواہیں زیر گردش ہیں کہ اداکارہ جلد ہی وکی کوشل کے ہمراہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جا رہی ہیں . خیال ر ہے کہ بالی وڈ اداکار وکی کوشل اور کترینہ کیف کے درمیان تعلقات کے حوالے سے کچھ عرصے سے خبریں سامنے آرہی ہیں . . .

متعلقہ خبریں