سلمان خان کے سٹائلسٹ اور کترینہ کیف کے قریبی دوست نے اداکارہ کی شادی کا اشارہ دے کر ہر کسی کو حیرت میں مبتلا کر دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار سلمان خان کے سٹائلسٹ اور کترینہ کیف کے قریبی دوست ایشلے ریبیلو نے اداکارہ کی شادی سے متعلق اشارہ دے دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایشلے ریبیلو کی جانب سے کترینہ کو ان کی حال ہی میں منائی جانے والی سالگرہ کی مبارکباد دینے کے لیے ایک سٹوری شیئر کی گئی۔شیئر کی گئی اسٹوری میں کترینہ کو سفید رنگ کا خوبصورت عروسی گاو¿ن پہنے دیکھا جاسکتا ہے، زیر نظر تصویر دراصل بالی وڈ فلم بھارت کے اسٹیج کی ہے۔ایشلے ریبیلو نے کترینہ کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کیپشن درج کیا کہ سالگرہ مبارک ہو ، شاید جلد یہ حقیقت ہو جائے۔

بعد ازاں کترینہ کی جانب سے سالگرہ کی مبارکباد دینے پر ایشلے ریبیلو کا شکریہ بھی اداکیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں ایشلے ریبیلو کی مبارکباد اور خواہش کو کترینہ کیف اور وکی کوشل کی جلد شادی کا اشارہ قرار دیا جارہا ہے، افواہیں زیر گردش ہیں کہ اداکارہ جلد ہی وکی کوشل کے ہمراہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جا رہی ہیں۔خیال ر ہے کہ بالی وڈ اداکار وکی کوشل اور کترینہ کیف کے درمیان تعلقات کے حوالے سے کچھ عرصے سے خبریں سامنے آرہی ہیں۔

Recent Posts

مینار پاکستان واقعہ؛ ٹک ٹاکر خاتون کیس سے پیچھے ہٹ گئی، ملزمان کو معاف کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ) مینار پاکستان پر ٹک ٹاکر خاتون سے بدسلوکی کے مقدمے میں بڑی پیش…

8 mins ago

5 سابق نیوی افسران کی سزائے موت پر عملدرآمد روکنے کے حکم میں توسیع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے کورٹ مارشل میں سزائے موت پانے والے…

14 mins ago

پی ٹی آئی کا مہنگی بجلی کیخلاف تاجروں کے احتجاج کی حمایت کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف پی ٹی آئی نے تاجروں کے…

24 mins ago

ادویات میں استعمال ہونیوالے خام مال سمیت درآمدی اشیاءپر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کچھ ادویات میں استعمال…

24 mins ago

کیا سوناکشی سنہا حاملہ ہیں ؟ شادی کے فوری بعد ہسپتال جانے کی وجہ آخر کار سامنے آ گئی

ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے مسلمان دوست ظہیر کے ساتھ شادی…

30 mins ago

کراچی میں گرم ترین رات کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

کراچی(قدرت روزنامہ)شدید گرمی اور حبس کے باعث شہر قائد میں گرم ترین رات کا ریکارڈ…

30 mins ago