آئی ایم ایف کی ضرورت ڈالر کی کمی پورا کرنے کیلئے پڑتی ہے،عمران خان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی ضرورت ڈالر کی کمی پورا کرنے کیلئے پڑتی ہے، اوورسیزپاکستانیوں کے ترسیلات زر نے مشکل وقت میں ہماری مدد کی،اوورسیزپاکستانی زیادہ سرمایہ کاری پراپرٹی خریدنے پر کرتے ہیں، بیرون ملک مقیم 90 لاکھ پاکستانی سرمایہ کاری کریں، انہیں تحفظ اور آسانیاں پیدا کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سوہنی دھرتی ریمیٹنس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنراسٹیٹ بینک کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ ماضی میں ہم نے کبھی اپنی ایکسپورٹس پر توجہ ہی نہیں دی، معیشت جیسے بڑھتی ہے اس کا اثر کرنٹ اکاونٹ خسارے پر پڑتا ہے، برآمدات میں اضافے کیلئے حکومت پوری کوشش کررہی ہے، انڈسٹری اٹھے گی تو ہماری ایکسپورٹس میں اضافہ ہوگا، اوورسیز پاکستانیوں نے مشکل وقت میں ہماری مدد کی، اوورسیز پاکستانی ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں، اوورسیز پاکستانی روشن ڈیجیٹل کے ذریعے گھر اور سرمایہ کاری کرسکتے ہیں، اوورسیز پاکستانی اپنا زیادہ پیسا پلاٹس اور گھروں پر خرچ کرتے ہیں،اوورسیز پاکستانیوں کی سب سے زیادہ سرمایہ کاری پراپرٹی میں میں آتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 90 لاکھ پاکستانی بیرون ملک موجود ہیں،چاہتے ہیں کہ اوورسیز پاکستانی ملک میں سرمایہ کاری کریں، ان کیلئے آسانیاں پیدا کریں گے۔ اس موقع پر گورنراسٹیٹ بینک رضا باقر نے سوہنی دھرتی ریمیٹنس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کو اسٹیٹ بینک سپورٹ کررہا ہے، اسٹیٹ بینک حکومتی پالیسیوں کے ساتھ کھڑا ہے، سوہنی دھرتی ریمیٹنس پروگرام کیلئے موبائل ایپلی کیشن کا اجرا کیا جارہا ہے، پروگرام سے ترسیلات زر کے عوض اوورسیزپاکستانیوں کو ریوارڈ پوائنٹس ملیں گے، اسکیم سے اوورسیز پاکستانی سرکاری اداروں سے دی گئی خدمات سے مستفید ہوسکیں گے، گھروں کیلئے 236 ارب روپے کی درخواستیں موصول ہوئیں، گھروں کیلئے 90 ارب روپے کے قرضوں کی منظوری دی گئی ہے، ملک میں پہلی بار ہاؤسنگ اسکیم کے تحت قرضے دیئے جارہے ہیں۔

Recent Posts

راولپنڈی احتجاج، عمران خان اور علی امین گنڈاپور بھی دہشتگردی کے مقدمہ میں نامزد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)راولپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے 250 سے زیادہ رہنماؤں اور…

6 mins ago

کیا احتجاج اور دھمکیوں سے پی ٹی آئی کو سیاسی فائدہ ہو گا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر میں احتجاجی سیاست کا اعلان کر…

17 mins ago

اے ایس پی کے یونیفارم میں پولیس دفتر میں گھسنے والی نوسرباز خاتون گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(اے ایس پی) کے یونیفارم میں پولیس…

29 mins ago

موٹرسائیکل سوار طالب علموں کو یونیورسٹیز اور کالجز میں کس پابندی کا سامنا کرنا ہوگا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں ہیلمٹ کے بغیر یونیورسٹیز اور کالجز میں داخلے پر پابندی…

47 mins ago

متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کے لیے نئی ایڈوائزری جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارت میں پاکستانی مشنز کی جانب سے ایک ویڈیو ایڈوائزری…

58 mins ago

موجودہ پارلیمنٹ آئینی ترمیم کا حق نہیں رکھتی، ہم نے بتا دیا ہے ہمیں ہلکا مت لیں، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ…

1 hour ago